
جہلم:پولیس بھرتی میں فزیکل ٹیسٹ میں فیل ہونے والی خواتین کے احتجاج کا معاملہ، احتجاج کرنے والی خواتین امیدوار فزیکل ٹیسٹ میں فیل ہوئیں جس کا ریکارڈ ویڈیو کیمرے میں موجود ہے،ترجمان پولیس جہلم
جہلم(ادریس چودھری)پولیس بھرتی میں فزیکل ٹیسٹ میں فیل ہونے والی خواتین کے احتجاج کا معاملہ،ترجمان پولیس جہلم نے اپنا موقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ احتجاج کرنے والی خواتین امیدوار فزیکل ٹیسٹ میں فیل ہوئیں جس کا ریکارڈ ویڈیو کیمرے میں موجود ہے،میرٹ پر فیل ہونے کا نتیجہ قبول کرنے کی بجائے خواتین امیدواروں نے غیر قانونی طور پر احتجاج کیا،پولیس کی طرف سے احتجاج کو ختم کرنے کے لئے ان سے بات چیت کی کوشش کی گئی،غیر قانونی احتجاج کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے،،بھرتی قوانین کے تحت آر پی او کے پاس نظر ثانی کا اختیار ہے ،پولیس کی طرف سے میرٹ پر ناکام۔ہونے والی خواتین امیدواروں کی ریکارڈنگ آر پی او کو دکھائی جائے گی، فیل ہونے والی امیدوار اس ریکارڈنگ کو آر پی او کے پاس دکھائے جانے سے بچنے کے لئے منظر بنا رہی ہیں