
دینہ(سید ذوالقرنین شاہ)دینہ الیکٹرانک میڈیا کا اجلاس چودھری رب نواز گوندل ایک مرتبہ پھر بلا مقابلہ صدر منتخب ھو گئے۔ تفصیلات کے مطابق دینہ الیکٹرانک میڈیا کا ماہانہ اجلاس زیر صدارت رب نواز گوندل منعقد ہوا جس میں سال 2025/26 کی نئی باڈی تشکیل دی گئی جس میں ٹیم کی مکمل مشاورت اور مکمل اعتماد کے ساتھ عہدوں کا تعین کیا گیا جس کے مطابق سرپرست اعلی جرار حسین میر ، صدر چوہدری رب نواز گوندل ، لیاقت علی مغل نائب صدر، ادریس چودھری سینئرنائب صدر،احسان جنجوعہ جنرل سیکرٹری،سید امیر احمد شاہ جوائنٹ سکریٹری ،ماجد آفریدی چیئرمین ، وائس چیئرمین سید ذوالقرنین شاہ،فیصل محمود انفارمیشن سکریٹری،شازیب بٹ فنانس سیکرٹری ، محمد افضل چیئرمین سالثی کونسل منتخب ھو گئے جب کہ میاں ذوالفقار حسین ، شیخ عتیق الرحمان ، فیضان کیانی،رستم شبیر ،جلال الدین دینہ الیکٹرانک میڈیا کے ممبر ھوں گے اجلاس میں تمام بلا مقابلہ منتخب عہدیداران کو صدر رب نواز گوندل کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی اس بات پر اتفاق بھی کیا گیا کہ ریاستی اداروں کے ساتھ عوامی مسائل کی نشاندہی کی جائے گی صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اس کو قانون کے دائرہ میں رہ کر ہر منتخب عہدیدران و ممبران اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دے گا