چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

مارچ 17, 2025 8:02 صبح

جہلم (نعیم احمد بھٹی) ڈھوک جمعہ میں اوقاف کی زمین پر جھگڑا اہل علاقہ کی ڈائریکٹر اوقاف کے ساتھ بدتمیزی تشدد گالم گلوچ گریبان پکڑ لیا

جہلم (نعیم احمد بھٹی) ڈھوک جمعہ میں اوقاف کی زمین پر جھگڑا اہل علاقہ کی ڈائریکٹر اوقاف کے ساتھ بدتمیزی تشدد گالی گلوچ گریبان پکڑ لیا گزشتہ روز محکمہ کی ٹیم ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کی نگرانی میں جگہ کی نشاندہی کرنے گئی جس پر ملک شبیر اعوان نے کچھ ساتھیوں سمیت ٹیم کو گالم گلوچ دینا شروع کر دی اور آہنی ڈنڈوں سے مارنے کی کوشش کی ٹیم نے بڑی مشکل سے جان بچائی محکمہ اوقاف کے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر نے کار سرکار میں مداخلت اور مارنے کی دھمکیاں دینے پر تھانہ سول لائن میں درخواست جمع کروا دی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز متروکہ وقف اوقاف کی ٹیم بمعہ سرکاری عملہ سمیت اوقاف کی سرکاری جگہ بمقام ڈھوک جمعہ پر سرکاری چار دیواری کرنے آئے تو اہل علاقہ نے ڈائریکٹر اوقاف اور عملہ کو گالی گلوچ دینا شروع کر دی تشدد کیا اور ڈائریکٹر اوقاف کا گریبان پکڑ لیا ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر نے روزنامہ صدائے مسلم کے چیف سٹی رپورٹر سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنی دو کنال کی زمین کرایہ پر دے رکھی ہے گزشتہ روز ہم اس کی چار دیواری بنانے کے لیے نشاندہی کرنے لگے تو ملک شبیر نامی شخص نے کچھ اشخاص کے ساتھ ہمارے ساتھ گالم گلوچ شروع کر دی ہمیں آہنی ڈنڈوں سے مارنے کی کوشش ہم نے موقع پر 15 کو کال کی اور کسی طریقے اپنی جان بچائی ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر نے کار سرکار میں مداخلت اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے پر شبیر نامی شخص کے خلاف تھانہ سول لائن میں درخواست جمع کروا دی ڈائریکٹر اوقاف نے ملک شبیر اور کچھ نامعلوم افراد پر تھانہ سول لائن میں استغاثہ کے لیئے درخواست دے دی ہے ڈائریکٹر اوقاف کی ڈی سی جہلم اور ڈی پی او جہلم سے ملاقاتیں جاری متروکہ ٹیم نے کار سرکار میں مداخلت اور ایک سرکاری ادارے کے ہیڈ اور عملہ پر تشدد کرنے والوں کے خلاف سخت ترین قانونی کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے

Jhelum News
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی)  وزیر مملکت برائے ریلویز بلال اظہر کیانی کی سانحہ جعفر ایکسپریس میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش پانے والے شہید مرزا جواد کی رہائشگاہ آمد، وزیر مملکت بلال کیانی نے ڈومیلی میں شہید مرزا جواد کے ورثاء سے ملاقات، عظیم قربانی دینے پر شہید مرزا جواد کو خراج تحسین پیش کیا

تازہ ترین خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی)  وزیر مملکت برائے ریلویز بلال اظہر کیانی کی سانحہ جعفر ایکسپریس میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش پانے والے شہید مرزا جواد کی رہائشگاہ آمد، وزیر مملکت بلال کیانی نے ڈومیلی میں شہید مرزا جواد کے ورثاء سے ملاقات، عظیم قربانی دینے پر شہید مرزا جواد کو خراج تحسین پیش کیا