چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

مارچ 17, 2025 7:15 صبح

جہلم(رانا محمد عاصم)  ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کی زیر صدارت اسسٹنٹ کمشنرز کا اجلاس۔اجلاس میں ستھرا پنجاب انسداد تجاوزات اور جہلم شہر کی خوبصورتی کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کا جائزہ

جہلم(رانا محمد عاصم)  ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کی زیر صدارت اسسٹنٹ کمشنرز کا اجلاس۔اجلاس میں ستھرا پنجاب انسداد تجاوزات اور جہلم شہر کی خوبصورتی کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کی زیر صدارت تمام اسسٹنٹ کمشنرز کا اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز نے اپنی اپنی تحصیل میں انسداد تجاوزات، ستھرا پنجاب شہر کی خوبصورتی کے حوالے سے اقدامات پر ڈی سی جہلم کو بریفنگ دی جس پر ڈی سی جہلم نے انسداد تجاوزات آپریشن کو جلد از جلد مکمل کرنے اور ملبہ اٹھانے کے کام کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔  ستھرا پنجاب کے حوالے سے ڈی سی جہلم نے کہا کہ ضلع بھر میں زیرو ویسٹ ایکٹیوٹی جاری ہے جس کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنرز کر رہے ہیں شہریوں کی شکایات دور کرنے اور ستھرا پنجاب پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے ہر گلی محلے سے کچرے کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے اس حوالے سے مزید اہم اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول دینے کی پنجاب حکومت کی پالیسی پر مکمل عمل درامد ممکن ہو سکے اجلاس میں ڈی سی جہلم نے اسسٹنٹ کمشنرز کو مختلف تحصیلوں میں خوبصورتی کے لیے کیے گئے اقدامات پر تفصیلات معلوم کی اور ان کو ایسے مزید اقدامات کرنے کی ہدایت کی جس سے شہروں کی تزئین و آرائش کا بہتر سسٹم بنایا جا سکے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی)  وزیر مملکت برائے ریلویز بلال اظہر کیانی کی سانحہ جعفر ایکسپریس میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش پانے والے شہید مرزا جواد کی رہائشگاہ آمد، وزیر مملکت بلال کیانی نے ڈومیلی میں شہید مرزا جواد کے ورثاء سے ملاقات، عظیم قربانی دینے پر شہید مرزا جواد کو خراج تحسین پیش کیا

تازہ ترین خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی)  وزیر مملکت برائے ریلویز بلال اظہر کیانی کی سانحہ جعفر ایکسپریس میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش پانے والے شہید مرزا جواد کی رہائشگاہ آمد، وزیر مملکت بلال کیانی نے ڈومیلی میں شہید مرزا جواد کے ورثاء سے ملاقات، عظیم قربانی دینے پر شہید مرزا جواد کو خراج تحسین پیش کیا