چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

مارچ 17, 2025 8:05 صبح

جہلم (نعیم احمد بھٹی) بازاروں میں تجاوزات آپریشن کے بعد مین بازار اور چوک اہلحدیث میں ریڑھیوں اور اسٹالز کی بھرمار دکاندار بھی تجاوزات آپریشن کے باوجود باز نہ آئے

جہلم (نعیم احمد بھٹی) بازاروں میں تجاوزات آپریشن کے بعد مین بازار اور چوک اہلحدیث میں ریڑھیوں اور اسٹالز کی بھرمار دکاندار بھی تجاوزات آپریشن کے باوجود باز نہ آئے شہریوں کا ڈپٹی کمشنر سے سخت ایکشن لینے کا مطالبہ  تفصیلات کے مطابق جہلم کے کئی علاقوں سمیت بازاروں میں بھی تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا لیکن اس کے باوجود مین بازار چوک اہلحدیث اور کئی علاقوں میں تجاوزات کی بھرمار دوبارہ ہوچکی خصوصاً مین بازار اور چوک اہلحدیث میں ریڑھی بان اور اسٹالز دوبارہ لگ گئے بازاروں میں تجاوزات کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ضرورت ہے تاکہ تجاوزات آپریشن بلا تفریق ہوسکے اس موقع پر شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب اور انتظامیہ کی جانب سے پنجاب بھر میں تجاوزات آپریشن کو بلا تفریق کیا جا رہا ہے لیکن کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جو تجاوزات ختم کرنے کا نام ہی نہیں لیتے اس وقت دوبارہ مین بازار چاندنی چوک  ٹویہ محلہ اور چوک اہلحدیث میں ریڑھی بانوں اور اسٹالز لگانے والوں نے تجاوزات دوبارہ شروع کر دی ہیں جبکہ کچھ دکانداروں نے اپنی دکانوں کے آگے کرائے پر اسٹال بھی لگوا لیے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر ان  تجاوزات کو ختم کرنے کے لیے سخت ایکشن لیں تاکہ تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کو  بلا تفریق کہا جاسکے جبکہ چنگ چی رکشہ والوں نے بھی بازاروں میں رش ڈال کر بازار بلاک کیے ہوتے ہیں چوک اہلحدیث میں چنگ چی رکشہ والوں کی اجارہ داری قائم ہوچکی ہے  شہریوں نے انتظامیہ سے کہا ہے کہ کہ ان کو بھی بازاروں سے نکالا جائے تاکہ بازار مزید کشادہ ہوجائیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی)  وزیر مملکت برائے ریلویز بلال اظہر کیانی کی سانحہ جعفر ایکسپریس میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش پانے والے شہید مرزا جواد کی رہائشگاہ آمد، وزیر مملکت بلال کیانی نے ڈومیلی میں شہید مرزا جواد کے ورثاء سے ملاقات، عظیم قربانی دینے پر شہید مرزا جواد کو خراج تحسین پیش کیا

تازہ ترین خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی)  وزیر مملکت برائے ریلویز بلال اظہر کیانی کی سانحہ جعفر ایکسپریس میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش پانے والے شہید مرزا جواد کی رہائشگاہ آمد، وزیر مملکت بلال کیانی نے ڈومیلی میں شہید مرزا جواد کے ورثاء سے ملاقات، عظیم قربانی دینے پر شہید مرزا جواد کو خراج تحسین پیش کیا