چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

نومبر 8, 2025 3:12 شام

جہلم (نعیم احمد بھٹی)تین سال سے زائد کا عرصہ ہوچکا۔حکومت نے سوئی گیس کے نئے میٹر کے کنکشن کے لیے ابھی تک کوئی احکامات جاری نہیں کیے،شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا

جہلم (نعیم احمد بھٹی)  حکومت نے سوئی گیس کے نئے میٹر کے کنکشن کے لیے ابھی تک کوئی احکامات جاری نہیں کیے  تین سال سے زائد کا عرصہ ہوچکا ابھی تک نئے کنکشن پر پابندی ہٹائے کے احکامات جاری نہ ہوسکے  شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا  نئے کنکشن حاصل کرنے والے  شہریوں کا کہنا ہے کہ ہم جب آفس جاتے ہیں تو کہا جاتا ہے کہ حکومت نے نئے کنکشن پر پابندی لگا رکھی ہے ہم کس سے شکایت کریں کم از کم حکومت کو شہریوں کو ریلیف تو دینا چاہیے   تفصیلات کے مطابق سوئی گیس کے نئے کنکشن پر پابندی کی وجہ سے نئے مکانات بنوا کر گیس کی درخواست دینے والے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تین سال سے زائد کا عرصہ ہوچکا ابھی تک نئے کنکشن پر سے پابندی نہیں اٹھائی گئی اس موقع پر شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے ابھی تک نئے کنکشن کی بحالی کے لیے کچھ نہیں کیا  ہمیں کس چیز کی سزا دی جا رہی ہے ویسے حکومت دعوے تو بہت سے کرتی ہے لیکن عملی طور پر کچھ نہیں ہم مہنگے سلنڈر خرید کر استعمال کر رہے ہیں حکومت کو چاہئیے کہ وہ گیس کے نئے کنکشن فوری طور پر بحال کرے اور نئے کنکشن لگوانے والوں کو ریلیف فراہم کرے 

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

قرآن کریم میں جو قوانین اللہ کریم نے ارشاد فرمائے ہیں ان میں مساوات ہے۔رہتی دنیا تک یہ اصول اور ضابطے قابل عمل ہیں۔اور ان پر کیے گئے فیصلے اتنے متوازن ہوتے ہیں کہ اس میں فریقین کے درمیان فتح و شکست نہیں ہوتی بلکہ فریقین کے درمیان ایسا انصا ف ہوتا ہے کہ دونوں مطمئن ہوتے ہیں۔امیر عبدالقدیر اعوان

تازہ ترین خبریں