
دینہ (رضوان سیٹھی سے) اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد کا تجاوزات کے حوالے سے دینہ شہر کا دورہ ، مین بازار میں نالوں پر پختہ تھڑوں کے خاتمے کے لیے آپریشن کا آغاز کر دیا ، مین بازار، داتا روڈ میں تجاوزات کا جائزہ لیا اور اسے جلد سے جلد مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی ، منگلا روڈ پر پیمائش کے بعد آپریشن کے لیے نشانات لگانے شروع کر دیے ، ریلوے روڈ پر بھی تجاوزات کے حوالے سے دورہ کیا ، ماہ رمضان سے قبل تجاوزات آپریشن کو مکمل کرنے کی ہدایت دی بلا تفریق آپریشن کا سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا کوئی کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہو گی ، تاجر حضرات انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں ، اسسٹنٹ کمشنر صفاء عابد کی گفتگو ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد نے تجاوزات کے خاتمے کے لیے دینہ مین بازار ، داتا روڈ ، منگلا روڈ ، ریلوے روڈ کا دورہ کیا ، دورے کے دوران مین بازار میں نالوں پر قائم پختہ تھڑوں کے خاتمے کے لیے جاری آپریشن کا بھی معائنہ کیا اور بازار ، داتا روڈ پربھی جاری تجاوزات آپریشن کو بھی جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی ، منگلا روڈ دینہ پر دورے کے دوران تجاوزات آپریشن کے لیے اپنی نگرانی میں پیمائش کروائی اور نشانا ت لگانے کا آغاز بھی کر دیا ، اسسٹنٹ کمشنر صفاء عابد نے ریلوے روڈ کا بھی دورہ کیا اور تجاوزات آپریشن کے لیے ریلوے روڈ کی پیمائش کروائی ، ان کے ہمراہ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی دینہ محمد فیصل ، تحصیلدار دینہ شمشیر حیدر رانجھا ،پٹواری چوہدری امجد ،ا یم او آئی سہیل اشرف ، ایم آر او قاسم گونل اور دیگر بھی ہمراہ تھے ، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد کا کہنا تھا کہ ماہ رمضان سے قبل تجاوزات آپریشن کو مکمل کر لیا جائے گا ، تاجر حضرات انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں کسی کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہو گی ، اگر کسی کو اعتراض ہو تو میرا دفتر پبلک کے لیے کھلا ہے بلا تفریق آپریشن کو مکمل کرنے تک اسی طرح مسلسل جاری رہے گا