
دینہ(رانا محمد عاصم) تھانہ منگلا پولیس کی بڑی کاروائی، 4 شہریوں کے قتل کے مقدمہ میں ملوث 7 سفاک ملزمان گرفتار ، ملزمان سے آلات قتل برآمدڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے وقوعہ کے روز خود جائے وقوعہ کا دورہ کر کے ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ کو ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا، چند روز قبل تحصیل دینہ کے نواحی گائوں بھرٹہ نزد کالووال میں معمولی رنجش پر دو سپین پلٹ بھائیوں جمیل گجر اور ظہیر گجر نے ساتھیوں کے ساتھ ملکر ایک ہی گھر کے چار افراد جن میں 33 سالہ عدیلہ کنول زوجہ ابرار حسین، 60 سالہ سکینہ ارشد زوجہ ارشد محمود، 40 سالہ ابرار حسین ولد عنایت حسین اور 35 سالہ مبشر ارشد ولد ارشد محمود شامل ہیں کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا اور موقع سے فرار ہو گئے تھے گرفتار ملزمان میں فیصل، جمیل، ظہیر، مرتضٰی، مجتبٰی، ہارون اور یاسر شامل ہیں، ملزمان کو جدید سائنسی طریقہ کار سے ٹریس کر کے گرفتار کیا گیا،ملزمان سے دوران بر ریمانڈ جسمانی آلات قتل اسلحہ ناجائز رائفل 222، رائفل کلاشنکوف اور 05 عدد پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیے گئے