
جہلم(رانا محمد عاصم) ضلع جہلم میں ممنوعہ ادویات کی فروخت اور غیر کوالیفائیڈ عملے کے ساتھ میڈیکل سٹور چلانے نہیں دیں گے، ایسے عناصر کے خلاف محکمہ صحت سخت کاروائیاں جاری رکھے یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جہلم صبا سحر نے کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں محکمہ صحت کی جانب سے ضلع بھر میں میڈیکل سٹورز کی انسپیکشن کے بعد قانون کی خلاف ورزی کرنے والے 21 میڈیکل سٹورز کے کیس بورڈ میں پیش کیے گئے، کیسز کی سماعت کے بعد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے قانون کے مطابق کاروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ جن میڈیکل سٹور پر کوالیفائیڈ فارماسسٹ نہیں ہوں گے ان کو فوری طور پر سیل کر دیا جائے گا کسی بھی شخص کو ناتجربہ کار اور نان کوالیفائیڈ عملہ کے ذریعے شہریوں کی جانوں سے کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔