
جہلم (نعیم احمد بھٹی) اہلیان بلال ٹاؤن رمضان المبارک میں پہلی سحری میں سوئی گیس سے محروم بلال ٹاؤن کے رہائشیوں نے ڈپٹی کمشنر اور بلال اظہر کیانی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کی پہلی سحری میں بلال ٹاؤن کے رہائشیوں کو سوئی گیس کی فراہمی معطل بلال ٹاؤن کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ آج رمضان المبارک کی پہلی سحری تھی، لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ ہمارے علاقے میں سحری اور افطار کے اوقات میں سوئی گیس بالکل دستیاب نہیں تھی۔ یہ مسئلہ انتہائی تکلیف دہ ہے کیونکہ رمضان المبارک میں سحری اور افطار کے وقت کھانے کی تیاری کے لیے گیس کی ضرورت سب سے زیادہ ہوتی ہے یہ مسئلہ نہ صرف گھریلو صارفین بلکہ روزہ داروں، بزرگوں اور بچوں کے لیے بھی شدید پریشانی کا سبب بن رہا ہے۔ ہم آپ سے مودبانہ گزارش کرتے ہیں کہ اس مسئلے کو فوری طور پر حل کرنے کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کریں تاکہ رمضان کے بابرکت مہینے میں سحری اور افطار کے اوقات میں گیس کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے اہلیان بلال ٹاؤن کے رہائشیوں نے ایک درخواست ڈپٹی کمشنر کو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم امید کرتے ہیں کہ ڈپٹی کمشنر میثم عباس اس درخواست پر فوری توجہ دیں گے اور ہمارے مسئلے کے حل کے لیے فوری اقدامات کریں گے