
جہلم(ندیم عباس)ضلع جہلم پولیس کی ماہ فروری کی کارکردگی جاری کر دی گئی11گینگ گرفتار کر کے ان سےکل مال مسروقہ54لاکھ77ہزارروپے برآمد کیا گیا،جہلم پولیس نے گزشتہ ماہ میں ڈسٹرکٹ پولیس طارق عزیز سندھو کی کمانڈ میں ضلع جہلم میں امن و امان برقرار رکھنے، اغواء،قتل / اندھے قتل،چوری،ڈکیتی،رابری جیسے سنگین نوعیت کے مقدمات کی ٹریسنگ،ملزمان کی گرفتاری، منشیات جیسی لعنت کے مکمل خاتمے، جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کی جس کے لئے جہلم پولیس دن رات مصروف عمل ہے۔کمیونٹی پولیسنگ، بروقت انصاف کی فراہمی، لوگوں کے جان و مال کی حفاظت اور سیکورٹی مہیا کرنے کے لیے جہلم پولیس ہمہ وقت تیار ہے،گزشتہ ماہ قتل کے 06 مقدمات درج ہوئے جس میں 11ملزمان کو گرفتار کیا گیا،ریپ کے کل 02 مقدمات درج کئے گئے جن میں 01ملزم گرفتار کیا گیا ،گینگ ریپ کے کل 03 مقدمات درج کئے گئے جن میں 06 ملزمان گرفتار کئے گئے ،جبکہ بچوں کے ساتھ زیادتی کے05 مقدمات درج کرکے 05 ملزمان کو گرفتار کیا گیا،جہلم پولیس نے ماہ فروری میں کل 105مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا جن میں سیکیٹگری- اے کے 19جبکہ کیٹگری –بی کے59مجرمان اشتہاری جبکہ 27عدالتی مفروران کو گرفتار کیا گیا، جرائم برخلاف پراپرٹی میں11گینگز ٹریس کر کے30ملزمان گرفتارکئے گئے،جن سے برآمدگی مالیتی54لاکھ77ہزارروپے ،10عدد موٹر سائیکل ،01عدد پسٹل اور ایمونیشن برآمد کی گئی،جہلم پولیس نے گزشتہ ماہ میں منشیات کے تدارک کے لئے ضلع بھر میں بھرپور کریک ڈائون کیا،منشیات کے33 مقدمات درج کرکے34 ملزمان کو گرفتارکیا جن کے قبضہ سے چرس26کلو350گرام، ہیروئن03کلو542گرام، آئس06کلو633گرام اور شراب کی300بوتلیں برآمد کی گئیں،غیر قانونی اسلحہ کے40 مقدمات درج کر کے41ملزمان کو گرفتارکیا گیا،جن سے پسٹلز52عدد،06عددکلاشنکوف،گنز / رائفل 04 عدد اور501گولیاں برآمد کی گئیں،پتنگ بازی کے07مقدمات درج کئے گئے جن میں07ملزمان گرفتار کر کے202عددپتنگیں اور04عدد ڈوریں برآمد کی گئی،ماہ فروری میں جہلم پولیس خدمت مراکز سے شہریوں کوفراہم کی جانے والی مختلف سہولیات سے9815 افراد نے استفادہ حاصل کیا،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کل 5059چالان کر کے54لاکھ 95 ہزار 700روپے کا جرمانہ کیا گیا،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے ماہ فروری میں ضلع بھر کے مختلف تھانوں اور دفاتر میں 23 کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا اور بذریعہ کمپلینٹ سیل شہریوں کی شکایات کو سنااور ان پر احکامات جاری کیے۔