
دینہ// ادریس چودھری// دبئی پلٹ نوجوان چودھری ماجد حسین کینسر کی بیماری کے خلاف جنگ ہار گئے،گائوں مدوکالس میں انتقال کر گئے،نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکت۔تفصیلات کے مطابق سابق جنرل کونسلر ماسٹر چودھری محمد اکرم ، چودھری عابد حسین ، چودھری امجد حسین ، سر چودھری مظہر عباس کے چچا زاد بھائی ، حافظ خاور کے ماموں جان نوجوان اور سیکرٹری یونین کونسل لدھڑ تحصیل دینہ میڈم صائمہ شاہین کے شوہر چودھری ماجد حسین علالت کے بعد گاؤں مدوکالس تحصیل دینہ میں انتقال کر گئے ۔ ان کی نمازِ جنازہ بروز بدھ کو دن کے 02:30 بجے گاؤں مدوکالس کی پھلائیاں والی جنازہ گاہ میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ میں علاقے بھر سے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔بعد ازاں مرحوم چودھری ماجد کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا