
جہلم (رانا محمد عاصم) ضلعی انتظامیہ جہلم کا گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 4 گرفتار، 1 ایف آئی آر درج ضلعی انتظامیہ جہلم کی رمضان المبارک میں مصنوعی مہنگائی کے سدباب کے لیے بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ضلع بھر میں 2052 سے زائد انسپکشن کی گئیں، جن میں 157 خلاف ورزیاں سامنے آئیں۔ قیمتوں میں خودساختہ اضافے اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث 4 گراں فروشوں کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ ایک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ خلاف ورزی کرنے والوں پر مجموعی طور پر 67 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مکمل مستعدی کے ساتھ بازاروں کا معائنہ جاری رکھیں اور کسی بھی قسم کی ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کو سختی سے روکا جائے۔