
جہلم(رانا محمد عاصم ) پنجاب حکومت کی جانب سے رمضان پیکج اور بے نظیر انکم سپورٹ کی امداد حاصل کرنے والے شہریوں کو بہترین سہولتیں دی جائیں، خواتین کے لیے بیٹھنے کا مناسب انتظام کیا جائے اور ان کی رجسٹریشن کا عمل جلد از جلد مکمل کیا جائے یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے میونسپل کمیٹی دفتر جہلم کا دورہ کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے رجسٹریشن کاؤنٹر پر خواتین کی رجسٹریشن کا جائزہ لیا اور عملہ سے اس حوالے سے تفصیلات معلوم کی ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ رمضان المبارک کی مناسبت سے شہریوں کو سایہ دار جگہ اور بیٹھنے کا مناسب انتظام کیا جائے تاکہ ان کو رجسٹریشن کے عمل میں پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے بعد ازاں ڈپٹی کمشنر میثم عباس نے میونسپل کمیٹی کے نقشہ برانچ ریکارڈ برانچ اور دیگر دفاتر کا دورہ کیا اور دفاتر کی رینویشن کے حوالے سے میونسپل افسران کو فوری طور پر پلان بنانے کی ہدایت کی۔