چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

مارچ 22, 2025 12:58 صبح

دینہ (نثار احمد مغل سے)اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد نے قبضہ واگزار کروا کر دوکانوں کو مسمار کروا کرریلوے روڈ کی سڑک کو کشادہ کروا دیا

دینہ (نثار احمد مغل سے) ویلڈن اسسٹنٹ کمشنر صفاء عابد،دینہ ریلوے روڈ پر دوکانداروں نے ناجائز قبضہ کر کے پختہ دوکانیں بنا لیں جس پر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن کومکمل کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد نے قبضہ واگزار کروا کر دوکانوں کو مسمار کروا کرریلوے روڈ کی سڑک کو کشادہ کروا دیا ،دوکانوں کو مسمار کرنے پر اٹھنے والے ملبہ کو عوامی سماجی حلقوں نے میونسپل کمیٹی دینہ کے عملہ کو مسلسل دو روز سے بذریعہ ٹیلی فون کہا کہ ملبہ ہٹائیں نالے بند ہونے کی وجہ سے ریلوے روڈ کی سڑک پر پانی جمع ہوگیا جس کی وجہ سیامدورفت معطل ہوگئی اور پیدل چلنے والے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا مگر میونسپل کمیٹی دینہ کے عملہ نے عوام کی مشکلات کو ہوا میں اڑا دیا بعد ازاں عوام الناس نے اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد کو مشکلات گوش گزار کیں، ان کے حکم پر میونسپل کمیٹی دینہ کے آفیسران سہیل اشرف اور انچارج سینٹری انسپکٹر امجد حسین نے فوری طور پر بھاری مشینری اور عملہ کی مدد سے ملبہ ہٹا کر پانی کی نکاسی کا بندوبست کیا جس پر عوامی سماجی سیاسی اور مذہبی حلقوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر صفاء عابد کا شکریہ ادا کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی)  وزیر مملکت برائے ریلویز بلال اظہر کیانی کی سانحہ جعفر ایکسپریس میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش پانے والے شہید مرزا جواد کی رہائشگاہ آمد، وزیر مملکت بلال کیانی نے ڈومیلی میں شہید مرزا جواد کے ورثاء سے ملاقات، عظیم قربانی دینے پر شہید مرزا جواد کو خراج تحسین پیش کیا

تازہ ترین خبریں