چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

مارچ 17, 2025 7:12 صبح

دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ میں اسسٹنٹ کمشنر صفاء عابد کی کارروائی ،مہنگے داموں گوشت فروخت کرنے پر 2دوکانیں سیل جبکہ ایک کو 5ہزار روپے جرمانہ ، متعدد گوشت فروشوں کو وارننگ

دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ میں اسسٹنٹ کمشنر صفاء عابد کی کارروائی ،مہنگے داموں گوشت فروخت کرنے پر 2دوکانیں سیل جبکہ ایک کو 5ہزار روپے جرمانہ ، متعدد گوشت فروشوں کو وارننگ ۔ آئندہ اگر کوئی بھی ریٹ لسٹ سے زائد نرخوں پر گوشت فروخت کرتے پکڑا گیا تو سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ، ماہ رمضان میں دوکاندار حضرات عوام کا خیال رکھیں ، اسسٹنٹ کمشنر صفاء عابد تفصیلات کے مطابق دینہ میں مہنگے داموں گوشت فروخت کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد نے منگلا روڈ دینہ پر کارروائی کرتے ہوئے 2دوکانیں سیل کر دیں جبکہ ایک دوکان کو 5ہزار روپے جرمانہ ، یاد رہے کہ چھوٹے گوشت کا ریٹ 1600روپے فی کلو جبکہ بڑے گوشت کا ریٹ 800روپے فی کلو ہے جبکہ دوکاندار زائد نرخوں پر فروخت کرتے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد نے آئندہ کے لیے گوشت فروخت کرنے والے دوکانداروں کو خبردار کیا ہے کہ کوئی بھی ریٹ لسٹ سے زائد نرخوں پر گوشت فروخت کرتے ہوئے پکڑا گیا تو سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ، ماہ رمضان میں دوکاندار حضرات روزہ داروں کا خیال رکھیں اور زائد نرخوں پر اشیاء فروخت نہ کریں ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی)  وزیر مملکت برائے ریلویز بلال اظہر کیانی کی سانحہ جعفر ایکسپریس میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش پانے والے شہید مرزا جواد کی رہائشگاہ آمد، وزیر مملکت بلال کیانی نے ڈومیلی میں شہید مرزا جواد کے ورثاء سے ملاقات، عظیم قربانی دینے پر شہید مرزا جواد کو خراج تحسین پیش کیا

تازہ ترین خبریں