چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

مارچ 17, 2025 7:06 صبح

جہلم (حافظ محمد یعقوب داتار)آل پاکستان نمبردار ایسوسی ایشن کے قائدین کی لاہور میں اعلیٰ افسران سے ملاقاتیں ،نمبرداران متحد ہو کر خلوصِ نیت سے ہمارا ساتھ دیں تاکہ ہم اپنی منازل آسانی کے ساتھ طے کر سکیں ۔ مہر تنویر نمبردار

آل پاکستان نمبردار ایسوسی ایشن کے قائدین کی لاہور میں اعلیٰ افسران سے ملاقاتیں
نمبرداران متحد ہو کر خلوصِ نیت سے ہمارا ساتھ دیں تاکہ ہم اپنی منازل آسانی کے ساتھ طے کر سکیں ۔ مہر تنویر نمبردار
جہلم (حافظ محمد یعقوب داتار)
آل پاکستان نمبردار ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر چوہدری یعقوب صابر ،نمبردار شیخ عبدالرحمن اور میڈیا کوآرڈینیٹر نمبردار راوُ علی بہادر نے لاہور میں اعلیٰ افسران سے ملاقاتیں کیں اور ای بل کے حوالے سے بات چیت کی گئی اور موقع پر آرڈرز بھی کروائے گئے ،لودھراں سے ڈسٹرک پریذیڈنٹ جناب نمبردار ہارون خان صاحب کی طرف سے دی گئی ای بل درستگی پر سیکرٹری ایریگیشن پنجاب جناب واصف خورشید صاحب سے بات چیت کی گئی جس ہر انہوں نے ڈپٹی سیکرٹری اریگیشن سہیل صاحب کو درخواست ریفر کی اور فوری لیٹر جاری کرنے کےاحکامات جاری کیے ،ڈپٹی سیکرٹری صاحب نے باقاعدہ فی البدیع لیٹر جاری کردیا جو کہ سیکشن آفیسر ابرار حسین نے آل پاکستان کے مرکزی صدر چوہدری یعقوب صابر اور نمبردار زعماُ کے حوالے کیا ۔ مرکزی صدر چوہدری یعقوب صابر نے کہا ہے کہ ان شااللہ کل ایک لیٹر جاری کروائیں گے جس سے تمام نمبرداران پنجاب کے ای بل کے حوالے سے ہیدا ہونیوالے مسائل حل ہو جائیں گے انہوں نے کہا کہ ہم خلوصِ نیت کے ساتھ نمبرداران کے مسائل کےحل کے لیے کوشاں ہیں اور آل پاکستان نمبردار ایسوسی ایشن کے زمہ داران ،عہدہ داران اور کارکنان کا مقصد و محور نمبرداران کے لیے آسانیاں پیدا کرنا ہے خواہ وہ تحصیل کی سطح پر ہوں یا ضلعی ،ڈویزنل اور صوبائی سطح پر ہوں آل پاکستان نمبردار ایسوسی ایشن ہمیشہ نمبردار کے تشخص کی بحالی کے مرحلے کو عبور کرتے ہوئے نمبرداران کے مسائل کے حل کے لیے دن رات کام کررہی ہے انہوں نے غیر رسمی گفتگو میں کہا ہے کہ نمبرداران پنجاب و پاکستان بے فکر رہیں کیونکہ ان کی حقیقی خدمت گار تنظیم آل پاکستان نمبردار ایسوسی ایشن میدان عمل میں ہے اور وہ دن دور نہیں کہ آپ کے لیے جس طرح سرکاری دفاتر میں عزت و احترام ہے اسی طرح ریاست پاکستان آپ کی قربانیوں کی قدر کرتے ہوئے آپ کے مطالبات اور آپ کی ضروریات کے لیے مستقل لائحہ عمل طے کرے گی مہر تنویر احمد نمبردار نے کہا کہ میرے عظیم نمبرداران بالکل مطمئن رہیں ہماری بقا کی جنگ ہم ہی جیتیں گے اور نمبرداران کے راستے میں روڑے اٹکانے والے کامیاب نہیں ہوں گے یہ وقت ہے کہ نمبردار متحد ہوکر خلوصِ نیت سے ہمارا ساتھ دیں تاکہ ہم اپنی منازل آسانی کے ساتھ طے کرسکیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی)  وزیر مملکت برائے ریلویز بلال اظہر کیانی کی سانحہ جعفر ایکسپریس میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش پانے والے شہید مرزا جواد کی رہائشگاہ آمد، وزیر مملکت بلال کیانی نے ڈومیلی میں شہید مرزا جواد کے ورثاء سے ملاقات، عظیم قربانی دینے پر شہید مرزا جواد کو خراج تحسین پیش کیا

تازہ ترین خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی)  وزیر مملکت برائے ریلویز بلال اظہر کیانی کی سانحہ جعفر ایکسپریس میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش پانے والے شہید مرزا جواد کی رہائشگاہ آمد، وزیر مملکت بلال کیانی نے ڈومیلی میں شہید مرزا جواد کے ورثاء سے ملاقات، عظیم قربانی دینے پر شہید مرزا جواد کو خراج تحسین پیش کیا