چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

مارچ 17, 2025 6:09 صبح

جہلم(ریاض گوندل)اپنا گھر اپنی چھت کےلیے پنجاب بھر میں اٹھارہ ارب سے زائد رقم تقسیم کر چکے ہیں19ہزار مستحق افراد نے بلاسود قرضہ حاصل کیا ہے ساڑھے 13ہزار گھر زیرتعمیر جبکہ 117گھر مکمل ہو چکے،خواجہ سکندر مرزا

جہلم(ریاض گوندل)اپنا گھر اپنی چھت کےلیے پنجاب بھر میں اٹھارہ ارب سے زائد رقم تقسیم کر چکے ہیں
19ہزار مستحق افراد نے بلاسود قرضہ حاصل کیا ہے ساڑھے 13ہزار گھر زیرتعمیر جبکہ 117گھر مکمل ہو چکے ہیں
وزیراعلی پنجاب کی مانیٹرنگ اور ہماری ٹیموں کے چیک اینڈ بیلنس سے پورے صوبے سے کرپشن کی ایک بھی شکایات سامنے نہیں آئی ہے ان خیالات کا اظہار ڈی جی فاٹا پنجاب خواجہ سکندر مرزا نے جہلم میں اپنا گھر اپنی چھت کے تحت مکمل ہونے والے گھر کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے انہوں مذید کہا کہ چیکنگ کا مقصد ہےکہ گھر بنانے کےلیے بلاسود قرضہ لینے والے اس کا استعمال درست کر رہیں ہیں اس پروگرام کو شفاف بنانے کےلیے انسانی مداخلت ختم کر دی گئی ہے آن لائن اپلائی کےبعد سکروٹنی کی جاتی ہے قرضہ منظور ہونے کےبعد جو بینک ادارے قرضہ دیتے ہیں ان کی ٹیمیں ہمارے ڈائریکٹرز ڈپٹی ڈائریکٹرز کے ساتھ ملکر زیر تعمیر مکانوں کو چیک کرتی ہیں خواجہ سکندر مرزا نے مذید کہا کہ بہت جلد اپنی زمین اپنا گھر سکیم شروع کی جا رہی ہے جس کے ذریع مستحق افراد کو وزیراعلی پنجاب کی قیادت میں تین مرلہ مفت پلاٹ دیئے جائیں گے اسی سلسلے میں جہلم کی سائیڈ اے ڈی ایس کا دورہ کیا ہے میرے ساتھ ڈائریکٹر راولپنڈی ریجن محمد زاہد اسماعیل اور ڈپٹی ڈائریکٹر جہلم سید سجاد حسین شاہ بھی ہیں جہلم کی ہاوسنگ سکیم کا انفراسٹکچر جو خراب ہو گیا ہے اس جلد تعمیر کیا جائے گا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی)  وزیر مملکت برائے ریلویز بلال اظہر کیانی کی سانحہ جعفر ایکسپریس میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش پانے والے شہید مرزا جواد کی رہائشگاہ آمد، وزیر مملکت بلال کیانی نے ڈومیلی میں شہید مرزا جواد کے ورثاء سے ملاقات، عظیم قربانی دینے پر شہید مرزا جواد کو خراج تحسین پیش کیا

تازہ ترین خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی)  وزیر مملکت برائے ریلویز بلال اظہر کیانی کی سانحہ جعفر ایکسپریس میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش پانے والے شہید مرزا جواد کی رہائشگاہ آمد، وزیر مملکت بلال کیانی نے ڈومیلی میں شہید مرزا جواد کے ورثاء سے ملاقات، عظیم قربانی دینے پر شہید مرزا جواد کو خراج تحسین پیش کیا