چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

جون 16, 2025 8:59 صبح

جہلم// ادریس چودھری//دین اسلام اور راہ حق اُس وقت تک صراط مستقیم نہیں کہلا سکتی جب تک ہم اس راہنمائی اور ان تعلیمات پر عمل پیرا نہ ہوں جو آپ ﷺ نے دی ہیں۔امیر عبد القدیر اعوان

دین سلام اور راہ حق اُس وقت تک صراط مستقیم نہیں کہلا سکتی جب تک ہم اس راہنمائی اور ان تعلیمات پر عمل پیرا نہ ہوں جو آپ ﷺ نے دی ہیں۔یاد رکھیں اسلام وہ واحد دین ہے جو بندہ مومن کو دنیا و آخرت

دونوں پہلوؤں سے عملی طور پر روشنی اور نور عطا کرتا ہے اور اُس کے دونوں جہاں سنور جاتے ہیں۔جدت اور ماڈرن ازم کے نام پر دین کو مختلف نام دے دینا،اپنے آپ کو اللہ کے متلاشی ظاہر کرنا یہ سب کچھ باطل ہے۔ان کا دین حق سے کوئی مقابلہ نہیں ہے۔در مصطفی ﷺ کے علاو ہ کوئی ایسی جگہ نہیں ہے جہاں سے حق نصیب ہو سکے۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستا ن کا جمعتہ المبارک کے رو ز خطاب انہوں نے کہا کہ دین اسلام کے احکامات کو مان لینا لیکن عمل نہ کرنا یہ بھی انکار ہی کی ایک قسم ہے۔ ہم نبی کریم ﷺ سے محبت کا دعوی تو کرتے ہیں کیا اس دعوے کی گواہی ہمارے اعمال دے رہے ہیں۔جب بندہ عبادات خالص اللہ کے لیے اختیار کرتا ہے پھر وہ شرائط نہیں رکھتا کہ فلاں عبادت کروں گا تو میرا فلاں کام ہو جائے گا۔اس کا مقصد اللہ کی رضا ہوتا ہے ورنہ تو سودے بازی رہ جائے گی۔اور اللہ کی رضا اللہ کی محبت،نبی کریم ﷺ کے اتباع سے آپ ﷺ کی پیروی سے نصیب ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کی مبارک ساعتیں ہیں اور پہلا عشرہ اپنی رحمتوں اور برکتوں کے ساتھ جاری ہے۔ہم نبی کریم ﷺ سے عشق کا دعوی کر رہے ہیں کیا ہم اپنے محبوب کی پسند کے مطابق زندگی گزار رہے ہیں یا اپنی مرضی کر رہے ہیں۔آپ ﷺ وجہ کائنات ہیں رحمۃ اللعالمین ہیں۔ہمیں چاہیے کہ ہم رمضان المبارک سے نکلیں ہماری زندگیاں نبی کریم ﷺ کی محبت میں سرشار ہوں۔نبی کریم ﷺ کا اتباع مقصد حیات ہے اسی سے دنیا و آخرت میں کامیابی نصیب ہوگی۔اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائیں۔ آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا بھی فرمائی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

جہلم// ادریس چودھری// سنت ابراھیمی (قربانی)جو کہ نبی کریم ﷺ نے ادا کی ہم قربانی کر کے آپ ﷺ کی سنت ادا کرتے ہیں۔ اللہ کی راہ میں جانور ذبح کر کے اس اجر عظیم میں حصہ پا لیتے ہیں جو حضرت ابراھیم ؑ نے حضرت اسماعیل ؑ کی گردن پر چھر ی چلا کر پایا۔شرط یہ ہے کہ ہمارا یہ عمل خالص نیت کے ساتھ ہوصرف اور صرف اللہ کی رضا کا حصول ہو۔اپنی خواہشاتِ ذاتی کو قربان کرکے احکام خداوندی کو بجا لانا اصل قربانی ہے۔ امیر عبدالقدیر اعوان

تازہ ترین خبریں

جہلم// ادریس چودھری// سنت ابراھیمی (قربانی)جو کہ نبی کریم ﷺ نے ادا کی ہم قربانی کر کے آپ ﷺ کی سنت ادا کرتے ہیں۔ اللہ کی راہ میں جانور ذبح کر کے اس اجر عظیم میں حصہ پا لیتے ہیں جو حضرت ابراھیم ؑ نے حضرت اسماعیل ؑ کی گردن پر چھر ی چلا کر پایا۔شرط یہ ہے کہ ہمارا یہ عمل خالص نیت کے ساتھ ہوصرف اور صرف اللہ کی رضا کا حصول ہو۔اپنی خواہشاتِ ذاتی کو قربان کرکے احکام خداوندی کو بجا لانا اصل قربانی ہے۔ امیر عبدالقدیر اعوان