چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

مارچ 17, 2025 7:00 صبح

دینہ(ملک ندیم عباس)دینہ UC1 شدید گندگی کا شکار.جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر.نالیوں میں کیچڑ کا قبضہ.اہل علاقہ ذہنی اذیت کا شکار

دینہ(ملک ندیم عباس)دینہ UC1 شدید گندگی کا شکار.جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر.نالیوں میں کیچڑ کا قبضہ.اہل علاقہ ذہنی اذیت کا شکار.گندگی کی وجہ سے بچے بوڑھے اور نوجوان مختلف بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں ۔وزیر آعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ.تفصیلات کے مطابق دینہ کا ایریا ڈومیلی محلہ،مین بازار،گلی صدیق اکبر اور دیگر کئی گلیوں میں نالیاں شدید کیچڑ کی وجہ سے بند ہیں جس کی وجہ سے گندہ پانی نالیوں سے باہر آجاتا ہے نمازیوں اور دیگر پیدل راہگیروں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ پرائیویٹ ذمہ دار صفائی عملہ اور ان کے سپروائزر حضرات اپنے فرائض سے عدم دلچسپی, غفلت و بےپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے علاقہ مکینوں کو شدید پریشان کررہے ہیں UC1 دینہ کے وارڈز میں صفائی کے ناقص انتظامات نظر آرہے ہیں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیروں کی وجہ سے تعفن پھیل رہا ہے لوگ خطرناک بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں جس کی وجہ سے شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے دینہ کی عوامی سماجی و مذہبی جماعتوں نے وزیر آعلی سے مطالبہ کیا ہے کہ گندگی کے بارے نوٹس لیا جائے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی)  وزیر مملکت برائے ریلویز بلال اظہر کیانی کی سانحہ جعفر ایکسپریس میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش پانے والے شہید مرزا جواد کی رہائشگاہ آمد، وزیر مملکت بلال کیانی نے ڈومیلی میں شہید مرزا جواد کے ورثاء سے ملاقات، عظیم قربانی دینے پر شہید مرزا جواد کو خراج تحسین پیش کیا

تازہ ترین خبریں