
منگلا( آصف محمود چودھری) منگلا ہیملٹ دی ریڈرز اسلامک سکول کے شاندار نتیجے کا اعلان کر دیا گیا اول دوئم سوئم آنے والے طلبہ و طالبات کو مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ کونسلر منگلا کھڑی خاص و دیگر مہمان گرامی نے انعامات تقسیم کیے اس موقع پر چوہدری تیمور فاروق نے کہا کہ سکول ہذا کا رزلٹ بہترین ہے اور بچوں کے ٹیبلو بھی بہترین پروگرام ترتیب دیا اس موقع پر چیئرمین چوہدری عامر اور کونسلر لقمان بٹ نے بھی بچوں میں انعامات تقسیم کیے انہوں نے بھی بچوں کی قابلیت کی تعریف کی اور کہا کہ اساتذہ کرام نے بچوں پر محنت کی اور والدین نے بھی اس موقع پر سکول کے ڈائریکٹر سید واجد حسین شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی بہترین تعلیم کردار سازی ہماری ذمہ داری ہے جو ہمارے اساتذہ کرام بہترین طریقے سے کر رہے ہیں میں مہمان خصوصی اور دیگر مہمانوں کا بہت شکر گزار ہوں انہوں نے ہماری تقریب میں آ ہماری اور بچوں کی حوصلہ افزائی کی ہے ہم اہل علاقہ کے بچوں کو بہترین تعلیم دلوانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے معیاری تعلیم ہماری اولیت ہے تمام بچوں کے والدین کو بہت بہت مبارک پرائیویٹ تعلیمی ادارے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں