
دینہ(ادریس چودھری)دینہ میں گزشتہ روز جماعت اسلامی کی طرف سے انفاق فی سبیل اللہ کے نام سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس کہ مہمان خصوصی ڈاکٹر خالد محمود ثاقب نائب امیر جماعت اسلامی پنجاب اور ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری امیر ضلع جہلم تھے۔ تقریب میں دینہ شہر کے سماجی اور کاروباری شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ ڈاکٹر خالد محمود نے سامعین سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ انفاق فی سبیل اللہ اللہ تعالی کی طرف سے بہت بڑی نیکی ہے رمضان المبارک میں جہاں تمام عبادات کی درجات بلند ہو جاتے ہیں وہاں انفاق فی سبیل اللہ اللہ تعالی کے ہاں بہت پسندیدہ اور درجات میں نیکیوں میں سب سے بڑی نیکی ہے۔ اس موقع پر امیر شہر مظاہر الاسلام نے ائندہ آنے والے سال میں ہونے والے جماعت اسلامی کے پروجیکٹس پر روشنی ڈالی اور تمام حضرات سے بھرپور تعاون کی اپیل کی۔ جس پر لوگوں نے بھرپور تعاون کیا اور ایک کثیر رقم جمع کی گئی
