
دینہ(ملک ندیم عباس)مبارکاں مبارکاں مبارکاں ۔خوش اخلاق باادب اور حقیقی میرٹ پر کام کرنے والے پولیس آفیسر شاہد صدیق کو SPرینک پر پرموٹ ہونے پر ڈسٹرکٹ جہلم تحصیل دینہ سوہاوہ منگلا پنڈدادنخان کی عوامی سماجی مذہبی سیاسی صحافی اور وکلاء سمیت ہر طبقے سے تعلق رکھنے والوں نے خوشیوں کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی ہے شاہد صدیق نے تقریباًچار سال بطور ڈی ایس پی جہلم تعینات رہ کر حقیقی طور پر عوامی خدمات کی وہ اپنی عرصہ تعیناتی میں ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر۔۔صدر سرکل۔ اور ایس ڈی پی او سٹی رہ چکے ہیں اسی موقع پر ایڈووکیٹ ہائی کورٹ راجہ شیراز اطہر کیانی نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ شاہد صدیق نہ صرف قانون کو فالو کرنے والے انسان ہیں بلکہ اپنے ماتحت عملہ کے ساتھ خوش اخلاق سے پیش آنا عوام الناس سے دوستانہ رویہ رکھنا اور میرٹ کرنا ہی ان کا اصل مقصد رہا ہے اسی لیے وہ آج بھی ضلع جہلم عوام کے دلوں پر راج کرتے دکھائی دیتے ہیں ہم انھیں SP کے عہدہ پہ پرموشن ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ ہمیشہ کی طرح میرٹ کرکے عوام الناس کو انصاف فراہم کرتے رہینگے اور ہم آئی جی پنجاب کے بھی مشکور ہیں جو ایسے ایماندار آفیسروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں