چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

مارچ 22, 2025 1:18 صبح

جہلم ( رائے یُوسُف رضا دھنیالہ)تھانہ منگلا کینٹ، تحصیل دینہ کے گاؤں دھنیالہ کے گجر برادری کے ایک شخص ڈاکٹر محمد یونس برگٹ کو اپنے گاؤں سے جہلم شہر جاتے ہوئے چک جمال روڈ پر شمس پور اور کالا گجراں کے درمیان نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا

جہلم ( رائے یُوسُف رضا دھنیالہ)تھانہ منگلا کینٹ، تحصیل دینہ کے گاؤں دھنیالہ کے گجر برادری کے ایک شخص ڈاکٹر محمد یونس برگٹ کو اپنے گاؤں سے جہلم شہر جاتے ہوئے چک جمال روڈ پر شمس پور اور کالا گجراں کے درمیان نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا ہے۔چند ماہ پہلے مقتول ڈاکٹر یونس برگٹ کے داماد چودھری نعیم اصغر برگٹ کا منگلا بائی پاس پہ وحشیانہ قتل کیا گیا تھا جس کے الزام میں مقتول یونس کا سگا بھتیجا و داماد نثار برگٹ جہلم جیل میں قید ہے جس کی ملاقات کے لئے جاتے ہوئے ڈاکٹر یونس برگٹ کو نامعلو حملہ آور راستے میں قتل کرکے موقع سے فرار ہو گئے۔وقوعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ کالا گجراں کے ایس ایچ او عثمان بمعہ پولیس موقع پر پہنچے اور شواہد اکٹھے کرنے کے بعد نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہسپتال جہلم منتقل کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔پولیس نے اس ضمن میں دسمبر میں قتل ہونے والے سابق پولیس ملازم نعیم اصغر برگٹ کی بیوہ، والدہ، چچا اور ایک کزن کو تفتیش کے نقطہء نظر سے حراست میں لے لیا جبکہ دوسری طرف نعیم اصغر کے دبئی میں مُقیم بڑے بھائی ندیم عباس برگٹ نے اپنے انکل ڈاکٹر یونس کے قتل میں ملوث ہونے کی پُرزور تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے یہ قتل کیا ہے نہ کروایا ہے بلکہ ہمارے شہید بھائی نعیم اصغر کے قاتلوں کی طرف سے ہم پہ یہ کراس پرچہ کروانے کی گھناؤنی سازش ہے، اور ہمارے کیس کو کاؤنٹر کرنے کے لئے اپنے گھر کے بزرگ کا قتل کروایا جانا ممکن ہے۔ لہذا ایک شہید کی عدت میں موجود بیوہ، اس کی غمزدہ بوڑھی ماں، اس کے 75 سالہ ضعیف العمر چچا و چچی اور ایک رشتے دار لڑکے کو حراست میں لینا ہم پہ مزید ظلم اور ناانصافی ہے جبکہ انکوائری جیل میں موجود میرے چھوٹے بھائی نعیم اصغر کے قاتلوں سے کی جائے تو مقتول ڈاکٹر یونس کے قتل کا سراغ مل سکتا ہے۔زیرِ حراست مرد و خواتین نے آئی جی پنجاب، آر پی او راولپنڈی، ڈی پی او اور اعلیٰ حکام سے ڈاکٹر یونس کی قتل کی شفاف تحقیقات کروائی جائیں اور اصل قاتلوں کو پکڑ کر انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی)  وزیر مملکت برائے ریلویز بلال اظہر کیانی کی سانحہ جعفر ایکسپریس میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش پانے والے شہید مرزا جواد کی رہائشگاہ آمد، وزیر مملکت بلال کیانی نے ڈومیلی میں شہید مرزا جواد کے ورثاء سے ملاقات، عظیم قربانی دینے پر شہید مرزا جواد کو خراج تحسین پیش کیا

تازہ ترین خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی)  وزیر مملکت برائے ریلویز بلال اظہر کیانی کی سانحہ جعفر ایکسپریس میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش پانے والے شہید مرزا جواد کی رہائشگاہ آمد، وزیر مملکت بلال کیانی نے ڈومیلی میں شہید مرزا جواد کے ورثاء سے ملاقات، عظیم قربانی دینے پر شہید مرزا جواد کو خراج تحسین پیش کیا