
جہلم (نعیم احمد بھٹی) نجی کمپنیوں کے نیٹ کچھوے کی چال چلنے لگے ماہانہ ہزاروں روپے کے پیکج کروانے والے صارفین مشکلات کا شکار کئی صارفین کے کاروبار انٹر نیٹ سے وابستہ ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ آئے روز نجی کمپنیوں نے ماہانہ پیکج دو سے تین سو روپے بڑھا دیے جبکہ انٹر نیٹ سروس زیرو دے رہے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں کہ ہر دو ماہ کے بعد دو سے تین سو روپے کیسے بڑھا رہے ہیں جبکہ سروس دیکھیں تو وہ زیرو ہے شہریوں نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تفصیلات کے مطابق نجی کمپنیوں کی انٹر نیٹ سروس کچھوے کی چال چلنے لگی ماہانہ ہزاروں روپے کے پیکج کروانے والے صارفین مشکلات کا شکار جبکہ ہر دو ماہ کے بعد ماہانہ پیکج دو سے تین سو روپے بڑھائے جا رہے ہیں جبکہ انٹرنیٹ سروس زیرو نجی کمپنیوں کا صارفین کو لوٹنے کا سلسلہ بھی جاری جبکہ ان کو کوئی پوچھنے والا بھی نہیں ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ نجی کمپنیوں نے آئے روز ریٹس تو بڑھائے ہوتے ہیں لیکن انٹرنیٹ سروس کچھوے کی چال چلتی ہے ہمارے کئی کاروبار انٹر نیٹ سے منسلک ہیں جس سے ہمیں ماہانہ لاکھوں روپے کا نقصان بھی پہنچ رہا ہے کمپنیوں سے شکایات کریں تو کہتے ہیں کچھ دن تک انٹر نیٹ سروس درست ہوجائے گی چار ماہ میں 8 سو روپے والا ماہانہ پیکج 1400 روپے تک پہنچ چکا ہے کیا ان کمپنیوں کو کوئی پوچھنے والا ہے شہریوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے ان نجی کمپنیوں کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے اگر انٹر نیٹ سروس درست نہیں کر سکتے تو ماہانہ پیکج کم کیے جائیں یا انٹر نیٹ سروس کو تیز کیا جائے