



دینہ(افتخار احمد مغل) گذشتہ روزمحلہ نظام آباد ٹھیکریاں منگلا روڈ دینہ میں حافظ خالد محمود (بلدیہ دینہ) محمد عزیز۔ محمد حنیف۔ محمد صدیق اور ماسٹرمحمد رفیق (مرحوم) کے برے بھائی قاری محمد شریف سابقہ پوسٹ ماسٹر پوسٹ آفس دینہ وفات پا گئے تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز پوسٹ آفس دینہ کے سابقہ پوسٹ ماسٹر اور حافظ خالد محمود (بلدیہ دینہ)۔محمد عزیز۔ محمد حنیف۔ محمد صدیق۔ ماسٹر محمد رفیق (مرحوم) کے بڑے بھائی قاری محمد شریف کافی علالت کے بعد محلہ نظام آباد منگلا روڈ دینہ میں وفات پا گئے ان کی نماز جنازہ محلہ شیخاں کی جنازہ گاہ میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں محکمہ ڈاکخانہ جات کے ملازمین۔ سرکاری۔ نیم سرکاری ملازمین۔صحافیوں۔ وکلاء مختلف تنظیموں کے عہدیداران۔ سابقہ کونسلرز۔ سابقہ چیر مینز کے علاوہ عوامی سماجی حلقوں اور معززین علاقہ نے کافی تعداد میں شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعد متوفی کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیاہے جن کی وفات پر سابقہ کونسلرز افتخار احمد مغل جنرل سیکرٹری پریس کلب دینہ۔راجہ ساجد نواز۔ چوہدری قیصر خوشحال۔ راؤ محمد صدیق۔ راؤ محمد افضل نائب ناظم دینہ۔ سید بیگم سابقہ کونسلر محلہ شیخاں۔ پروفیسر ہمایوں پرنسپل الائیڈ سکول منگلا روڈ۔ شیخ ضیاء فاروق پرنسپل فرید پبلک سکول ریلوے روڈدینہ۔ ملک عبدالحمید چیئرمین انجمن سبزی فروٹ فروشاں رجسٹرڈ دینہ۔ سیٹھی محمد اصغر نائب صدر انجمن سبزی فروٹ فروشاں رجسٹرڈ دینہ۔منشی عابد حسین جوئیہ۔ راجہ لیاقت۔ راجہ ضمیر کیانی۔ چوہدری خرم جاوید۔میاں سجاد احمد نے اظہار افسوس کیا۔



















