چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اکتوبر 1, 2026 7:23 شام

سوہاوہ میں زمین کے تنازعہ پر دو گروپوں میں تصادم ، 11 افراد زخمی چھ زخمیوں کی حالت تشویش ناک**پولیس نے موقع پہ پہنچ کر صورتحال پر قابو پالیا، دونوں گروپوں کی درخواستیں وصول کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی

*سوہاوہ میں زمین کے تنازعہ پر دو گروپوں میں تصادم ، 11 افراد زخمی چھ زخمیوں کی حالت تشویش ناک**پولیس نے موقع پہ پہنچ کر صورتحال پر قابو پالیا، دونوں گروپوں کی درخواستیں وصول کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی*

جہلم (حافظ محمد یعقوب داتار)جہلم کی تحصیل سوہاوہ کے نواحی علاقے ڈھوک نلہ میں زمین کے تنازعہ پر دو گروپوں کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 11 افراد زخمی ہو گئے جن میں سے چھ افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے پولیس کے مطابق دونوں گروپوں کے افراد کا سامنا گلی میں ہوا جس کے بعد جھگڑا شدت اختیار کر گیا ڈنڈوں اور آہنی راڈوں کا استعمال کیا گیا اس تصادم کے نتیجے میں ایک گروپ کے سات اور دوسرے گروپ کے چار افراد زخمی ہو گئے ۔ اطلاع ملتے ہی تھانہ سوہاوہ پولیس موقع پہ پہنچ گئی اور صورتحال پہ قابو پا لیا ۔ تمام زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال سوہاوہ منتقل کیا گیا جبکہ شدید زخمی چھ افراد کو راولپنڈی منتقل کر دیا گیا پولیس کے مطابق زخمیوں میں محمد عمران ، کبیر احمد، حارث عمران، پرویزاختر، زاہدحسین، عباس حیدر، ناصرجمیل ، فرازحیدر شہریار احمد ،حسیب حیدر اور سلطان شامل ہے پولیس نے دونوں فریقین کی درخواستیں وصول کر کے قانونی کاروائی شروع کر دی ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

میر پور و گردونواح اور منگلا میں آوارہ کتوں کی بھرمار منگلا بس سٹاپ ان کے ٹھہرنے کی بہترین جگہ بن گئی اکثر قصاب کی دکانیں بند ہونے کی وجہ سے یہ کتے پریشانی میں بھونکتے ہیں اور قریب سے گزرنے والے عوام کو بھی کاٹنے کے لیے دو ڑتے ہیں اسی طرح منگلا ہیملٹ منگلا کالونی میں بھی کتے سڑکوں پر گلیوں میں گھومتے نظر اتے ہیں

اہلیان دینہ اور گردونواح کے علاقوں کے لیئے خوشخبری ۔فلو نزلہ زکام بخار سے محفوظ سردیاں معروف چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان کی زیر نگرانی عدیل کلینک نزد مرکزی جامع مسجد و میزان بینک جی ٹی روڈ دینہ پر فلو ویکسین کے لیئے اسسمینٹ کیمپ کا انعقاد 26 ستمبر بروز ہفتہ صبح 9 بجے سے 1 بجے تک کیا جائے گا

عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر صدر پریس کلب عمران سلفی کوسنیئر صحافیوں کی طرف سے مبارکبادورکنگ جرنلسٹ قصور کے گروپ لیڈر شیخ محمد حسین، افضل ناصر بھٹی، سعید بھٹی، شوکت نقشبندی نے گلدستہ پیش کیامحبت ایک ایسی عالمی زبان ہے جو سب سے زیادہ "حرمین شریفین” میں بولی اور سمجھی جاتی ہے: محمد عمران سلفی

تازہ ترین خبریں