چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

جون 9, 2026 1:42 صبح

جہلم:مزید گرین الیکٹرو بسز فراہم کی جائیں یا مسافروں کا کرایہ مقرر کیا جائے ، رش کے باعث سوار ہونے اور اُترنے میں انتہائی پریشانی ہوتی ہے ، چوری کی وارداتیں بھی بڑھ چکی ہیں ، ورکنگ ویمنز کی مریم نواز سے اپیل ، سروے رپورٹ ۔ محمد الیاس کھوکھر

جہلم:مزید گرین الیکٹرو بسز فراہم کی جائیں یا مسافروں کا کرایہ مقرر کیا جائے ، رش کے باعث سوار ہونے اور اُترنے میں انتہائی پریشانی ہوتی ہے ، چوری کی وارداتیں بھی بڑھ چکی ہیں ، ورکنگ ویمنز کی مریم نواز سے اپیل ،

جہلم ( سروے رپورٹ : محمد الیاس کھوکھر) مزید گرین الیکٹرو بسز فراہم کی جائیں یا مسافروں کا کرایہ مقرر کیا جائے ، رش کے باعث سوار ہونے اور اُترنے میں انتہائی پریشانی ہوتی ہے ، چوری کی وارداتیں بھی بڑھ چکی ہیں ، ورکنگ ویمنز کی مریم نواز سے اپیل ، تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کے سکولز ، کالجز ہسپتالوں اور مختلف دفاتر میں کام کرنے والی خواتین نے ایک سروے کے دوران بتایا کہ پاکستان میں ورکنگ ویمنز کو دوہری ذمہ داریوں یعنی گھر اور دفتر کے ساتھ کام کرنے کے لیے سنگین چیلنجز کا سامنا ہے ۔ بلا شبہ گرین الیکٹرک بسز کا منصوبہ غریب اور متوسط طبقے خصوصاً ورکنگ ویمنز کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں لیکن جب سے ان بسز میں مفت سفری سہولت ملی ہے مرد مسافروں کا رش بہت زیادہ بڑھ گیا ہے ۔ مفت سفر کرنے کے شوقین حضرات سارا سارا دن ان بسز میں گھومتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے ہمیں بس میں سوار ہوتے اور اترتے وقت بے ہنگم دھکم پیل کا سامنا رہتا ہے ۔ بعض وقت مرد حضرات بد تمیزی بھی کر جاتے ہیں جس سے ہمیں سخت ذہنی کوفت ہوتی ہے ۔ رش کے باعث اب تک چوری کی درجنوں وارداتیں ہو چکی ہیں ۔ ورکنگ ویمنز نے میڈیا کے توسط سے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اپیل کی ہے کہ جہلم میں مزید گرین الیکٹرو بسز فراہم کی جائیں یا جلد از جلد ان بسز میں مسافروں کا کرایہ مقرر کیا جائے تاکہ صرف اور صرف ضرورت مند ہی سفر کر سکیں اور سیر سپاٹا کے شوقین بس میں سفر کرنے سے اجتناب برتیں ۔ کرایہ مقرر ہونے سے خواتین کو ان بسز میں سفر کرنے میں آسانی ہو گی ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

The skills or attributes that Allah has given to any believer will be used only for the pleasure of Allah SWT, so all this will be called (Infaaq) spending in the way of Allah SWT. The religion of Islam teaches moderation in life. Whenever a believer is spending in the way of Allah, in which Zakat, Sadaqah, Ushar, he has this idea and he is confessing that this wealth is not his, but whatever he has, everything belongs to Allah SWT. Address of Ameer Abdul Qadeer Awan Sheikh Silsila Naqshbandia Owaisiah on Friday

جہلم// ادریس چودھری سے// ۔اللہ کریم نے جو ہنر یا اوصاف کسی بھی بندہ مومن کو دئیے ہیں وہ انہیں صرف اللہ کی رضاکے لیے استعمال کرے گا تو یہ سب کچھ انفاق فی سبیل اللہ کہلائے گا۔ دین اسلام زندگی میں میانہ روی کی تعلیم دیتا ہے۔جب بھی بندہ مومن اللہ کی راہ میں خرچ کر رہا ہوتا ہے جس میں زکوۃ،صدقات،عشر تو اُسے یہ خیال ہوتا ہے اور وہ اس بات کا اقرار کر رہا ہوتا ہے کہ یہ مال میرا نہیں ہے بلکہ جو کچھ بھی میرے پاس ہے سب اللہ کا ہے۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ کا جمعتہ المبارک کے روز خطاب

تازہ ترین خبریں