
جہلم// ادریس چودھری//الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت فری میڈیکل کیمپزیرِ نگرانی شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی 18 مئی بروز اتوار بمقام ریحان ہاؤس کندوال تحصیل پنڈدادنخان ضلع جہلم میں 10 سے 00: 1 بجے تک منعقد ہوا جس میں مریضوں کا فری چیک اپ کیا گیا اور فری میڈیسن بھی فراہم کی گئیں. میڈیکل سپیشلشٹآرتھو پیڈک سرجن ہومیو پیتھک سپیشلسٹ کی ٹیم نے مریضوں کا مفت معائنہ کیا.علاقہ کی سماجی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی اور الفلاح فاؤنڈیشن کی خدمات کو سراہا. مریضوں نے الفلاح فاؤنڈیشن اور شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کا شکریہ ادا کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا یاد رہے کہ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی ذیلی تنظیم الفلاح فاٶنڈیشن عرصہ دراز سے ملک بھر میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے جس کی نگرانی شیخ سلسلہ عالیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی خود فرماتے ہیں.