
جہلم// ادریس چودھری//الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد بھوانج سراۓ عالمگیر میں کیا گیا یہ کیمپ صبح 11 بجے سے سہ پہر دو بجے تک چلتا رہا۔الفلاح فاؤنڈیشن سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی ذیلی تنظیم ہے اور یہ اپنی تمام خدمات زیر نگرانی شیخ سلسلہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی کے سرانجام دے رہی ہے۔آج کے میڈیکل کیمپ میں میڈیکل سپیشلسٹ چائلڈ سپیشلسٹ فیزیو تھراپسٹ ڈاکٹرز کی مکمل ٹیم نے مریضوں کا معائنہ کیا اور مفت ادویات دی گئیںاس میڈیکل کیمپ کا انعقاد جہاں ضرورت مند کیلیے ہے وہاں سفید پوش طبقے کو بھی بہت فائدہ ہے۔ قائم مقام صاحب مجاز اکرم اویسی صاحب نے کیمپ کا دورہ کیاالفلاح فاؤنڈیشن پورے پاکستان میں اپنی خدمات بلا سیاسی ،مزہبی تفریق کے ادا کر رہی ہے ۔اس کی بنیاد حضرت امیر محمد اکرم اعوان رح نے رکھی اور اس کی سرپرستی شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ اور سربراہ الاخوان امیر عبد القدیر اعوان مدظلہ العالی کر رہے ہیں مریضوں نے الفلاح فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا اور شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کو دعاؤں سے نوازا الفلاح فاؤنڈیشن کے ذمہ داران نے اس عزم کا ارادہ کیا کہ وہ زیر نگرانی شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی اسی طرح کے بے شمار فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد جاری رکھیں گے انشاءاللہ