
جہلم// ادریس چودھری// تنظیم الاخوان پاکستان کے ایک وفد نے انجنئیر عامرخٹک کمشنر راولپنڈی سے حضرت امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ کی ہدایت پر ان کے آفس میں ملاقات کی۔ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان کی طرف سے قرآن مجید کے اردوترجمے والا نسخہ جو کہ حضرت مولانا امیر محمد اکرم اعوان ؒ کا لکھا ہوا ہے پیش کیا گیا اور پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔ حضرت کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغا م پہنچایا اور کسی بھی ہنگامی صورت ہال کے پیش نظر رضاکاروں کی معقول تعداد کی خدمات کی پیش کش بھی کی۔جس پر کمشنر صاحب نے حضرت امیر عبدالقدیر اعوان کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر انہیں الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان جو کہ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی فلاحی تنظیم ہے اس کی ملک میں خدمات اور تعارف کی ویڈیو ڈاکومینٹری بھی دکھائی گئی۔اس کے علاوہ وفد نے انجنئیر عامر خٹک صاحب کو مرکز دارالعرفان منارہ ضلع چکوال آنے کی دعوت بھی دی جسے انہوں نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امیر عبدالقدیراعوان سے پہلے سے بھی ملنے کا خواہشمند تھا ان شاء اللہ جلد وہاں آؤں گا۔ یاد رہے کہ وفد میں محمد ارشد صدر تنظیم الاخوان راولپنڈی،امجد اعوان مرکزی سیکرٹری اطلاعات،طارق چوہدری جنرل سیکرٹری راولپنڈی،پروفیسر احسان رضا،محمد مصطفے،علی اصغر بٹ،پروفیسر اشرف اور ثاقب شامل تھے