
جہلم// ادریس چودھری// سنت ابراھیمی (قربانی)جو کہ نبی کریم ﷺ نے ادا کی ہم قربانی کر کے آپ ﷺ کی سنت ادا کرتے ہیں۔ اللہ کی راہ میں جانور ذبح کر کے اس اجر عظیم میں حصہ پا لیتے ہیں جو حضرت ابراھیم ؑ نے حضرت اسماعیل ؑ کی گردن پر چھر ی چلا کر پایا۔شرط یہ ہے کہ ہمارا یہ عمل خالص نیت کے ساتھ ہوصرف اور صرف اللہ کی رضا کا حصول ہو۔اپنی خواہشاتِ ذاتی کو قربان کرکے احکام خداوندی کو بجا لانا اصل قربانی ہے۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب انہوں نے کہا کہ قربانی کے جانوروں کا بہت زیادہ خیال رکھا جائے۔اور جب آپ انہیں ذبح کر لیں پھر ان کا گوشت عزیزداروں اور ضرورتمندوں کوبھی دیں اور اللہ کا شکر ادا کریں۔یاد رکھیں اللہ کے ہاں ان جانوروں کا خون پہنچتا ہے نہ گوشت بلکہ اللہ کے ہاں ہمارا وہ تقوی پہنچتا ہے اورباطن کا وہ حال جس کا تعلق نیت سے ہے۔تقوی کا گھر ہمارا قلب ہے۔جہاں سے تمام خیالات اور احکامات صادر ہوتے ہیں اور اس کی اصلاح ذکر قلبی سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انسان اور جانور دونوں اللہ کی مخلوق ہیں اس نے یہ احسان فرمایا کہ جانوروں کو ہمارے تابع کر دیا ہم ان کی قربانی کرتے ہیں ان کا گوشت کھاتے ہیں اور پھر ہمارے لیے عزت بھی ہیں۔اس سارے کی بنیاد تقوی ہے کہ ہم اللہ کی عظمت بیان کریں جب ہم پورے شوق اور پورے اہتمام کے ساتھ یہ قربانی کا فریضہ سرانجام دیں گے تو اللہ کی رضا نصیب ہوگی عجز نصیب ہوگا اخلاص نصیب ہوگا۔اور جواستعداد رکھتے ہیں اور قر بانی نہیں کرتے وہ بے شک عید گاہ کی طرف بھی نہ جائیں۔ یعنی وہ آئے نہ آئے برابر ہے۔اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائیں۔آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا بھی فرمائی۔