چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اکتوبر 15, 2025 2:00 صبح

جہلم// ادریس چودھری//شہادت کا عمل یوم الست سے لے کر قیامت تک رہے گا۔روز محشر جب تمام انبیاء شہادت دیں گے تو پھر حضرت محمد ﷺ شہادت دیں گے، امیر عبد القدیر اعوان

جہلم// ادریس چودھری// شہادت کا عمل یوم الست سے لے کر قیامت تک رہے گا۔روز محشر جب تمام انبیاء شہادت دیں گے تو پھر حضرت محمد ﷺ شہادت دیں گے۔ تنویر مسیح نے آج دارالعرفان منارہ میں حضرت امیر عبدالقدیر اعوان کے ہاتھ پر اسلام قبول کیا اورکلمہ شہادت پڑھا اس کے علاوہ سلسلہ کی بیعت بھی کی۔شیخ سلسلہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان نے اس کانام محمد اسلام تجویز فرمایا اور مبارک باد دی اور دعا فرماتے ہوئے کہا کہ دائرہ اسلام میں داخل ہونا بہت بڑی سعادت ہے اب اسلام کے ہر حکم پر عمل کرنا ہوگا۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا سالانہ اجتماع کے موقع پر صحبت شیخ میں خطاب انہوں نے کہا کہ ہر عمل کے پیچھے نیت ہوتی ہے ظاہر میں اگر عمل درست بھی ہو لیکن نیت درست نہ ہو تو وہ عمل درست نہیں سمجھا جائیگا ضرورت ہے کہ ہم اپنی نیتوں کو درست کریں تا کہ ہمارا ہر عمل عند اللہ بھی قبول ہو۔جب بندہ غلطی کرتا ہے اور آگے بڑھتا چلا جاتا ہے پھر وہ اپنی غلطیوں کا جواز پیش کرتا ہے۔ہم کسی کے ساتھ زیادتی اس لیے کرتے ہیں کہ اس نے میرے ساتھ زیادتی کی یہ ہمارے پاس جواز ہوتا ہے غلطی کرنے کا زیادتی کرنے کا، یہ درست عمل نہیں ہے۔تمام عبادات کا حاصل ہی یہ ہے کہ ہمارے ہر عمل کے اندر خلوص آجائے ہم خالص ہو کر اللہ کی رضا کے لیے نیکی کریں اپنی نیکی کا اجر یا بدلہ اللہ کریم کی طرف منسوب کریں کسی کے عمل کو دیکھ کر ویسا عمل نہ کریں۔اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائیں۔ آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا بھی فرمائی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

قرآن کریم میں جو قوانین اللہ کریم نے ارشاد فرمائے ہیں ان میں مساوات ہے۔رہتی دنیا تک یہ اصول اور ضابطے قابل عمل ہیں۔اور ان پر کیے گئے فیصلے اتنے متوازن ہوتے ہیں کہ اس میں فریقین کے درمیان فتح و شکست نہیں ہوتی بلکہ فریقین کے درمیان ایسا انصا ف ہوتا ہے کہ دونوں مطمئن ہوتے ہیں۔امیر عبدالقدیر اعوان

تازہ ترین خبریں

قرآن کریم میں جو قوانین اللہ کریم نے ارشاد فرمائے ہیں ان میں مساوات ہے۔رہتی دنیا تک یہ اصول اور ضابطے قابل عمل ہیں۔اور ان پر کیے گئے فیصلے اتنے متوازن ہوتے ہیں کہ اس میں فریقین کے درمیان فتح و شکست نہیں ہوتی بلکہ فریقین کے درمیان ایسا انصا ف ہوتا ہے کہ دونوں مطمئن ہوتے ہیں۔امیر عبدالقدیر اعوان