چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اکتوبر 16, 2025 5:24 شام

مائیکرو سافٹ کا پاس ورڈز کو مکمل طور پر ختم کرنیکا فیصلہ (ویب ڈیسک)

کمزور پاس ورڈز کا استعمال اکثر اکاؤنٹس کے تحفظ کے لیے تباہ کن ثابت ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ کچھ کمپنیاں دہائیوں پرانے پاس ورڈز سسٹم کو ہی مکمل طور پر ختم کر دینا چاہتی ہیں۔مائیکرو سافٹ ایسی ہی بڑی ٹیکنالوجی کمپنی ہے جس میں بہت جلد اکاؤنٹس کے لیے پاس ورڈز کا استعمال مکمل طور پر ختم کرکے اس کی جگہ پاس کیز (passkeys) کو دی جائے گی۔یہ کمپنی پاس ورڈز کے استعمال کو اگست 2025 میں مکمل طور پر ختم کر رہی ہے۔جون 2025 سے صارفین اب مائیکرو سافٹ Authenticator میں پاس ورڈز کو ایڈ نہیں کرسکیں گے۔جولائی میں وہ آٹوفل کو استعمال کرنے سے قاصر ہو جائیں گے جبکہ یکم اگست سے اسٹور پاس ورڈز تک رسائی ختم ہو جائے گی اور پھر انہیں پاس کیز کو تشکیل دینا ہوگا۔پاس کیز بنیادی طور پر ڈیجیٹل کیز ہیں جو زیادہ محفوظ ہوتی ہیں کیونکہ یہ کسی ویب سرور پر اسٹور نہیں ہوتیں۔طویل پاس ورڈ کی بجائے یہ ٹیکنالوجی 4 ہندسوں پر مشتمل پن کوڈ یا بائیو میٹرک تفصیلات کو لاگ ان ہونے کے لیے استعمال کرتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ اس سے کمزور پاس ورڈز سے اکاؤنٹس کو لاحق ہونے والا خطرہ بھی ختم ہو جاتا ہے جبکہ پاس ورڈ منیجرز اکثر ہیکرز کا ہدف بن جاتے ہیں تو پاس کیز سے اس مسئلے کا سامنا بھی نہیں ہوتا۔آسان الفاظ میں اب مائیکرو سافٹ اکاؤنٹس بائی ڈیفالٹ پاس ورڈ لیس بن جائیں گے۔کمپنی کے مطابق اس کی جانب سے صارفین کو پاس کی کی تیاری کا پروموٹ Authenticator میں بھیجا جائے گا۔اگر آپ Authenticator استعمال نہیں کرتے تو پھر ای میلز یا دیگر طریقوں سے آگاہ کیا جائے گا کہ پاس کی کو بنالیں۔مائیکرو سافٹ Authenticator میں بھی پاس کیز کا نیا سیکشن ایڈ کیا جا رہا ہے جس پر کلک کرکے آپ ایک پاس کی کو تیار کرسکتے ہیں۔پاس کیز سے لاگ ان ہونے کا عمل پاس ورڈز کے مقابلے زیادہ تیز اور آسان ہوتا ہے۔البتہ پاس کیز ٹیکنالوجی کا ایک مسئلہ ہے کہ اگر آپ کا وہ موبائل گم ہو جائے جس میں پاس کی اسٹور ہے تو پھر اکاؤنٹ پر دوبارہ لاگ ان ہونے کے لیے کافی جدوجہد کرنا پڑتی ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

قرآن کریم میں جو قوانین اللہ کریم نے ارشاد فرمائے ہیں ان میں مساوات ہے۔رہتی دنیا تک یہ اصول اور ضابطے قابل عمل ہیں۔اور ان پر کیے گئے فیصلے اتنے متوازن ہوتے ہیں کہ اس میں فریقین کے درمیان فتح و شکست نہیں ہوتی بلکہ فریقین کے درمیان ایسا انصا ف ہوتا ہے کہ دونوں مطمئن ہوتے ہیں۔امیر عبدالقدیر اعوان

تازہ ترین خبریں

قرآن کریم میں جو قوانین اللہ کریم نے ارشاد فرمائے ہیں ان میں مساوات ہے۔رہتی دنیا تک یہ اصول اور ضابطے قابل عمل ہیں۔اور ان پر کیے گئے فیصلے اتنے متوازن ہوتے ہیں کہ اس میں فریقین کے درمیان فتح و شکست نہیں ہوتی بلکہ فریقین کے درمیان ایسا انصا ف ہوتا ہے کہ دونوں مطمئن ہوتے ہیں۔امیر عبدالقدیر اعوان