چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اکتوبر 15, 2025 11:14 صبح

جہلم// ادریس چودھری// تاریخ گواہ ہے کہ جس خطے پر شریعت اسلامی کا نفاذ ہواوہاں پر پھر کسی اور قانون یاضابطے کی کوئی حیثیت نہیں رہی۔ امیر عبد القدیر اعوان

جہلم// ادریس چودھری// تاریخ گواہ ہے کہ جس خطے پر شریعت اسلامی کا نفاذ ہواوہاں پر پھر کسی اور قانون یاضابطے کی کوئی حیثیت نہیں رہی۔ آج اگر ہم شرعی قوانین کو نافذ کریں تو اس کے مقابل وہ قوانین جو غیر اسلامی ہیں وہ قابل عمل بھی نہیں اوران کے اندر کسی نہ کسی پہلو میں کسی ایک فریق کے ساتھ زیادتی اور ظلم ہوگا۔انصاف صرف اس بات میں ہے جو اللہ اور اللہ کے نبی ﷺ نے ارشاد فرمائی ہے۔آج دنیا میں مسلمان تعداد میں سب سے زیادہ ہونے کے باوجود مغلوب ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم نے قرآن و سنت سے رجوع کرنا چھوڑ دیا اس لیے ہم مار کھا رہے ہیں۔ہم نام کے مسلمان ہیں لیکن ہمارا کردار عمل سے خالی ہے۔ہم ہر کام میں اپنی پسند اور اپنی مرضی نافذ کرنا چاہتے ہیں ہم بحیثیت مسلمان اپنا کردار ادا نہیں کر رہے اس لیے ہم دنیا میں محکومی کا شکار ہیں۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب۔ انہوں نے کہا کہ کسی شئے کا عین اپنے مقام پر ہونا عدل کہلاتا ہے۔اُمت مسلمہ کو واپس ان اصولوں کو اپنانا ہوگا جو ہماری بنیاد ہیں آج اگر ہم تجزیہ کریں بطور اسلامی ریاست تو لکھا جاتا ہے کہ ہمارا قانون قرآن و سنت ہے اور سود یہاں قانوناً نافذ ہو تو پھر اس کو کیا کہیں گے؟کیا ہم اسلام پر عمل پیرا ہیں؟ ہم جو لباس پہنتے ہیں وہ سود کے دھاگوں سے بنا ہے جس جائے نماز پر نماز ادا کرتے ہیں وہ سودی معیشت کے پیسوں سے بناہے۔جب تک ہم ان چیزوں کوسمجھیں گے نہیں،دور نہیں کریں گے قوت ایمانی کیسے آئے گی؟ہمارے پاس اختیار نہیں ہے،ہمارے پاس ملک کا اقتدار نہیں ہے کہ ہم مخلوق پر حکم نافذ کر سکیں لیکن ہمارے پاس اپنے وجود کی حکمرانی تو ہے جہاں جس کے پاس جتنا اختیار ہے اتنا تو قرآن وسنت کو نافذ کریں۔وہ کبھی محکوم نہیں ہوگا دنیا سے جاتے ہوئے بھی وہ شہادت دے رہا ہوگا کہ میرا جتنا اختیار تھا میں نے اتنا اسلام کو نافذ کر دیا۔جو حق پر چلے گا اسے دنیا و آخرت کی کامیابی نصیب ہوگی۔صدیاں گواہ ہیں کہ اسلامی قوانین تمام زمانوں اور تمام انسانوں کے لیے قابل عمل ہیں ان پر عمل کر کے غیر مسلم بھی استفادہ حاصل کر رہا ہے۔یہ بہترین فیصلے ہیں اگر ان پر عمل کیا جائے تو سب کو انصاف میسر آئے۔اللہ کریم نے ہر ایک کو اختیار دیا کہ وہ کون سا راستہ منتخب کرتا ہے۔۔اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائیں۔ آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا بھی فرمائی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

قرآن کریم میں جو قوانین اللہ کریم نے ارشاد فرمائے ہیں ان میں مساوات ہے۔رہتی دنیا تک یہ اصول اور ضابطے قابل عمل ہیں۔اور ان پر کیے گئے فیصلے اتنے متوازن ہوتے ہیں کہ اس میں فریقین کے درمیان فتح و شکست نہیں ہوتی بلکہ فریقین کے درمیان ایسا انصا ف ہوتا ہے کہ دونوں مطمئن ہوتے ہیں۔امیر عبدالقدیر اعوان

تازہ ترین خبریں

قرآن کریم میں جو قوانین اللہ کریم نے ارشاد فرمائے ہیں ان میں مساوات ہے۔رہتی دنیا تک یہ اصول اور ضابطے قابل عمل ہیں۔اور ان پر کیے گئے فیصلے اتنے متوازن ہوتے ہیں کہ اس میں فریقین کے درمیان فتح و شکست نہیں ہوتی بلکہ فریقین کے درمیان ایسا انصا ف ہوتا ہے کہ دونوں مطمئن ہوتے ہیں۔امیر عبدالقدیر اعوان