چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اکتوبر 16, 2025 2:52 شام

ایٹمی جنگ چھڑ گئی تو دنیا میں صرف کونسی دو جگہیں محفوظ رہیں گی؟

آئیووا اور یوکرین جیسے مقامات صرف دس سال تک برف سے ڈھکے رہیں گے، زراعت ناکارہ ہوجائے گی اور لوگ مر جائیں گے

جوہری ہتھیاروں کے استعمال سے عالمی جنگ کا خوف بہت سے ممالک اور ان کے عوام کے لیے ایک خوفناک اور تشویشناک منظر ہے۔ اس خوف نے بہت سے سوالات پیدا کیے ہیں کہ اگر ایسی جنگ شروع ہو جائے تو اس سے خود کو کیسے بچایا جائے۔ فوجی ماہرین اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ کوئی بھی جوہری جنگ تباہ کن ہو گی اور تابکاری دنیا کے تقریباً ہر کونے میں پھیل جائے گی اور اس سے کائنات کا بیشتر حصہ آلودہ، متاثرہ اور ناقابل رہائش ہو جائے گا۔’’ العربیہ ڈاٹ نیٹ‘‘ نے برطانوی اخبار ’’ ڈیلی میل‘‘ کی رپورٹ کا جائزہ لیا۔ اس رپورٹ میں ماہر اینی جیکبسن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تباہ کن ایٹمی جنگ کی صورت میں دنیا میں صرف دو ہی مقامات محفوظ ہوں گے اور وہ مقامات آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ ہیں۔ جیکبسن نے کہا کہ جنوبی نصف کرہ میں پڑوسی ممالک ہی وہ جگہیں ہوں گی جو شمالی نصف کرہ میں جوہری تباہی کی صورت میں زراعت کے لیے فائدہ مند رہی گی اور یہ صرف آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ ہوں گے۔جیکبسن نے اس خوفناک ٹائم لائن پر تبادلہ خیال کیا جس میں ایٹمی جنگ سیارے کے بیشتر حصے کو تباہ کر دے گی۔ آئیووا اور یوکرین جیسے مقامات صرف 10 سال تک برف سے ڈھکے رہیں گے لہٰذا زراعت ناکارہ ہو جائے گی اور جب زراعت ختم ہوجائے گی تو لوگ مر جائیں گے۔ جیکبسن نے کہا کہ سیارے کے اوپری حصے میں تابکاری کا زہر ہے کیونکہ اوزون کی تہہ اتنی تباہ اور برباد ہو جائے گی کہ آپ دھوپ میں باہر نہیں جا سکیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

قرآن کریم میں جو قوانین اللہ کریم نے ارشاد فرمائے ہیں ان میں مساوات ہے۔رہتی دنیا تک یہ اصول اور ضابطے قابل عمل ہیں۔اور ان پر کیے گئے فیصلے اتنے متوازن ہوتے ہیں کہ اس میں فریقین کے درمیان فتح و شکست نہیں ہوتی بلکہ فریقین کے درمیان ایسا انصا ف ہوتا ہے کہ دونوں مطمئن ہوتے ہیں۔امیر عبدالقدیر اعوان

تازہ ترین خبریں

قرآن کریم میں جو قوانین اللہ کریم نے ارشاد فرمائے ہیں ان میں مساوات ہے۔رہتی دنیا تک یہ اصول اور ضابطے قابل عمل ہیں۔اور ان پر کیے گئے فیصلے اتنے متوازن ہوتے ہیں کہ اس میں فریقین کے درمیان فتح و شکست نہیں ہوتی بلکہ فریقین کے درمیان ایسا انصا ف ہوتا ہے کہ دونوں مطمئن ہوتے ہیں۔امیر عبدالقدیر اعوان