چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اکتوبر 16, 2025 11:00 شام

جہلم//وطن عزیز میں قانونِ وراثت اسلامی ہے اس قانون میں اتنا توازن ہے کہ کسی کے ساتھ نا انصافی نا ممکن ہے۔لیکن آج جب ہم جائیداد کی تقسیم پر دست و گریباں ہوتے ہیں تو یہ ہمارے اندر کی بدنیتی ہے. امیر عبد القدیر اعوان

جہلم//ادریس چودھری//وطن عزیز میں قانونِ وراثت اسلامی ہے اس قانون میں اتنا توازن ہے کہ کسی کے ساتھ نا انصافی نا ممکن ہے۔لیکن آج جب ہم جائیداد کی تقسیم پر دست و گریباں ہوتے ہیں تو یہ ہمارے اندر کی بدنیتی ہے. امیر عبد القدیر اعوان

جہلم( ادریس چودھری )وطن عزیز میں قانونِ وراثت اسلامی ہے اس قانون میں اتنا توازن ہے کہ کسی کے ساتھ نا انصافی نا ممکن ہے۔لیکن آج جب ہم جائیداد کی تقسیم پر دست و گریباں ہوتے ہیں تو یہ ہمارے اندر کی بدنیتی ہے۔اگر ہم کسی کی حق تلفی کرتے ہیں،طلاق دینے کے بعد اپنے جملوں کا رد و بدل کر کے فتوی لیتے ہیں ایسا کرنا بہت بڑا جرم ہے۔اس طرح کرنا حق کو باطل کے ساتھ گڈ مڈ کرنے کے مترادف ہے۔یاد رکھیں ضروریات دین کا جاننا ہم سب پر فرض ہے کیونکہ ان مسائل کو جانیں گے توعمل کرپائیں گے۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ کا جمعتہ المبارک کے روزخطاب۔ انہوں نے کہا کہ وضو،نماز اور بنیادی ارکان اسلام پر صحیح عمل کرنے کے لیے ان مسائل کا جاننا ضروری ہے۔اپنے گھروں میں جہاں ہم دنیاوی تعلیم کا اہتمام کرتے ہیں وہاں دینی مسائل سے آگاہی ہونا بھی بہت ضروری ہے۔جب تک وضو کا ایک ایک حصہ سمجھ کر نہ کیا جائے تو نما زکی ادائیگی ہی نہیں ہو گی۔اگر نماز میں ایسا عمل ہو جائے جو نماز کو باطل کر دے تو نماز پڑھتے ہوئے وہ نہ پڑھنے کے برابر ہوگی۔اس لیے روزانہ دس سے پندرہ منٹ گھر میں ایک پریڈ ایسا ہونا چاہیے جس میں دینی مسائل سے آگاہی ملے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شریعت اسلامی میں ایسی بات جو دین اسلام میں نہیں ہے اس کو تبدیل کر کے مخلوق کو بتایا جائے یہ اللہ پر جھوٹ باندھنے کے مترادف ہے۔یہ علماء کی ذمہ داری ہے کہ ایسے مسائل میں انتہائی باریکی سے دیکھ کر راہنمائی فرمائیں۔کیونکہ عام آدمی صرف قرآن کریم کا ترجمہ پڑھ کر عمل نہیں کر سکتا جب تک اس کے معنی و مفاہم کی راہنمائی اجماع اور اسوہ رسول ﷺ سے نہ ملے۔اللہ کریم عمل کی توفیق عطا فرمائیں اور صحیح شعور عطا فرمائیں۔ آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا بھی فرمائی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

قرآن کریم میں جو قوانین اللہ کریم نے ارشاد فرمائے ہیں ان میں مساوات ہے۔رہتی دنیا تک یہ اصول اور ضابطے قابل عمل ہیں۔اور ان پر کیے گئے فیصلے اتنے متوازن ہوتے ہیں کہ اس میں فریقین کے درمیان فتح و شکست نہیں ہوتی بلکہ فریقین کے درمیان ایسا انصا ف ہوتا ہے کہ دونوں مطمئن ہوتے ہیں۔امیر عبدالقدیر اعوان

تازہ ترین خبریں

قرآن کریم میں جو قوانین اللہ کریم نے ارشاد فرمائے ہیں ان میں مساوات ہے۔رہتی دنیا تک یہ اصول اور ضابطے قابل عمل ہیں۔اور ان پر کیے گئے فیصلے اتنے متوازن ہوتے ہیں کہ اس میں فریقین کے درمیان فتح و شکست نہیں ہوتی بلکہ فریقین کے درمیان ایسا انصا ف ہوتا ہے کہ دونوں مطمئن ہوتے ہیں۔امیر عبدالقدیر اعوان