
سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض کے دیرنہ ساتھی اور مسلم لیگ ن تحصیل دینہ کے رہنما چودھری شبیر آف کھوکھا دینہ نجی دورے پر انگلینڈ پہنچ گئے
دینہ( ادریس چودھری )سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض کے دیرنہ ساتھی اور مسلم لیگ ن تحصیل دینہ کے رہنما چودھری شبیر آف کھوکھا دینہ نجی دورے پر انگلینڈ پہنچ گئے ۔ ضلع جہلم کے معروف صحافی و چیف ایڈیٹر جہلم نیوز طارق محمود چودھری نے ان کے اعزاز میں ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا ۔ تقریب میں انگلینڈ کی مشہور سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ ان شخصیات میں چودھری رمیز، چودھری ضمیر چاندی، چودھری وسیم ارشد، چودھری عرفان، چودھری فہد اقبال ، چودھری عمران پہلوان، چودھری الطاف ، چودھری عبداللہ ، چودھری رضوان انور و دیگر شامل تھے ۔ تقریب میں ملکی حالات بالخصوص ضلع جہلم کے سیاسی حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تقریب میں جہلم سے تعلق رکھنے والے وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی کی جاری کارکردگی کو سراہا گیا ۔ اس سے قبل چیف ایڈیٹر جہلم نیوز طارق محمود چودھری و دیگر شخصیات نے چودھری شبیر کو انگلینڈ کے دورے پر خوش آمدید کہا اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔


