چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اکتوبر 15, 2025 10:33 صبح

الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام کوٹلی ستیاں میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام کوٹلی ستیاں میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

جہلم( ادریس چودھری )الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقادبروز اتوار 3 اگست 2025 بمقام گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کٹھیاں کوٹلی ستیاں میں دن 10 سے 1 بجے تک منعقد ہوا. الفلاح فاؤنڈیشن سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی ذیلی تنظیم ہے اور یہ اپنی تمام خدمات زیر نگرانی شیخ سلسلہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی کے سرانجام دے رہی ہے۔میڈیکل کیمپ میں گائناکالوجسٹمیڈیکل سپیشلشٹآئی سپیشلسٹ اورفزیو تھراپسٹ ڈاکٹرز کی ٹیم کے نے مریضوں کا معائنہ کیا اور مفت ادویات بھی فراہم کیں. صدر پریس کلب کوٹلی ستیاں أصف ستی اور علاقے کی سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات نےکیمپ میں شرکت کی اور الفلاح فاؤنڈیشن کی خدمات کو سراہا. اس میڈیکل کیمپ کا انعقاد جہاں ضرورت مند کیلیے ہے وہاں سفید پوش طبقے کو بھی بہت فائدہ ہے۔الفلاح فاؤنڈیشن پورے پاکستان میں اپنی خدمات بلا سیاسی ،مزہبی تفریق کے ادا کر رہی ہے ۔اس کی بنیاد حضرت امیر محمد اکرم اعوان رح نے رکھی اور اس کی سرپرستی شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ الاخوان حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی خود فرماتے ہیں.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

قرآن کریم میں جو قوانین اللہ کریم نے ارشاد فرمائے ہیں ان میں مساوات ہے۔رہتی دنیا تک یہ اصول اور ضابطے قابل عمل ہیں۔اور ان پر کیے گئے فیصلے اتنے متوازن ہوتے ہیں کہ اس میں فریقین کے درمیان فتح و شکست نہیں ہوتی بلکہ فریقین کے درمیان ایسا انصا ف ہوتا ہے کہ دونوں مطمئن ہوتے ہیں۔امیر عبدالقدیر اعوان

تازہ ترین خبریں