چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اکتوبر 16, 2025 9:27 صبح

حضرت آدم ؑ سے لے کر حضرت محمد الرسول اللہ ﷺ تک کلمہ حق لا الہ الا للہ ایک ہی ہے۔اس میں کسی طرح سے بھی شرک کی آمیزش نہیں ہے. امیر عبد القدیر اعوان

حضرت آدم ؑ سے لے کر حضرت محمد الرسول اللہ ﷺ تک کلمہ حق لا الہ الا للہ ایک ہی ہے۔اس میں کسی طرح سے بھی شرک کی آمیزش نہیں ہے. امیر عبد القدیر اعوان

جہلم( ادریس چودھری ) حضرت آدم ؑ سے لے کر حضرت محمد الرسول اللہ ﷺ تک کلمہ حق لا الہ الا للہ ایک ہی ہے۔اس میں کسی طرح سے بھی شرک کی آمیزش نہیں ہے جو حکم الٰہی ہے اس میں سب برابر ہیں۔نہ کوئی عالم نہ پیر صاحب اس سے مستثنی ہیں۔امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبارک کے روز خطاب۔ انہوں نے کہا کہ نماز وجودی ضروریات سے لے کر معاشرے میں اخلاقیات کی قدروں میں بہتری کا سبب بنتی ہے۔آج ہم نے رشتوں کے تقدس کو کھو دیا ہے۔پہلے والد اگر اولاد سے کہتے کہ کھڑے ہو جاؤ تو کھڑے ہوجاتے تھے کیوں کا لفظ نہیں تھا وجہ نہیں پوچھی جاتی تھی کہ ایسا کیوں کہا گیا۔آج ہم جواز مانگتے ہیں۔جب اللہ کا حکم ہو وہاں کیا تعمیل درکار ہے؟ جہاں سجدے کا حکم ہے وہاں سجدہ کریں جہاں سر کٹانے کا حکم ہے وہاں سر کٹائیں گے مقصد اطاعت الٰہی ہے۔اپنے معاملات میں اللہ کے حکم پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج رواجات پر چلنا آسان اور حق پر چلنا مشکل ہو چکا ہے۔عبادات ہماری ضرورت ہیں۔عمل کرنے کے لیے اتنا کافی ہے کہ یہ اللہ کا حکم ہے۔عبادات چھوڑ کر ہم اپنا نقصان کر رہے ہیں۔دنیاوی تعلقات پر ہم اپنی جان تک کی پرواہ نہیں کرتے کیونکہ ہمیں اپنے تعلقات پر اتنا اعتماد ہوتا ہے۔ایک بار اپنے اللہ کے حکم پر کھڑ ے ہو کر تو دیکھو۔اللہ کریم پر تو اس سے زیادہ اعتماد ہونا چاہیے وہ خالق ہے مالک ہے۔یہ ہمارے ایمان کی کمزوری ہے کہ ہم عبادات بھی کرتے ہیں لیکن اس کے اثرات ہم پر نہیں آتے۔رکوع و سجود کا اگر ہمارے اعمال پر اثر نہیں اس کا مطلب ہے ان رکو ع و سجود میں خشوع و خضوع نہیں ہے۔ہم گنتی پورے کر رہے ہیں تعمیل حکم میں مخلص نہیں ہیں۔مخلص ہوتے تو نماز سے نتائج پیدا ہوتے ہم سے برائی اور بے حیائی چھوٹ جاتی لیکن ایسا نہیں ہے ہم نمازیں بھی پڑھ رہے ہیں برائی بھی کر رہے ہیں۔ اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائیں۔آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا بھی فرمائی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

قرآن کریم میں جو قوانین اللہ کریم نے ارشاد فرمائے ہیں ان میں مساوات ہے۔رہتی دنیا تک یہ اصول اور ضابطے قابل عمل ہیں۔اور ان پر کیے گئے فیصلے اتنے متوازن ہوتے ہیں کہ اس میں فریقین کے درمیان فتح و شکست نہیں ہوتی بلکہ فریقین کے درمیان ایسا انصا ف ہوتا ہے کہ دونوں مطمئن ہوتے ہیں۔امیر عبدالقدیر اعوان

تازہ ترین خبریں