چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اکتوبر 15, 2025 9:53 شام

دنیا کی کوئی تہذیب،دنیا کا کوئی قانون اسلام کے کسی ضابطے اور قانون کو غلط ثابت نہیں کر سکتا۔ امیر عبدالقدیر اعوان

دنیا کی کوئی تہذیب،دنیا کا کوئی قانون اسلام کے کسی ضابطے اور قانون کو غلط ثابت نہیں کر سکتا۔ امیر عبدالقدیر اعوان

جہلم( ادریس چودھری ) دنیا کی کوئی تہذیب،دنیا کا کوئی قانون اسلام کے کسی ضابطے اور قانون کو غلط ثابت نہیں کر سکتا۔ امیر عبدالقدیر اعواندین اسلام کے وہ ضابطے ہیں جو اللہ اور اللہ کے حبیب ﷺ نے عطا فرمائے ہیں جو دونوں جہاں کے متعلقہ ہیں۔دین اسلام ہر ایک کو مخاطب فرماتا ہے۔جہاں پیر اور مرید ایک برابر ہیں۔دونوں پر احکامات برابر لاگو ہوتے ہیں۔ دنیا کی زندگی ایک سفر ہے ہم سب مسافر ہیں۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا واں بھچراں،میانوالی میں بعثت رحمت عالم ﷺ کانفرنس سے خطاب۔ ذکر الٰہی پر با ت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنے رب کو دل ہی دل میں یاد کرو۔اللہ کے حضور ماضی،حال،مستقبل سب کچھ حاضر ہے۔دنیا جہاں کی وسعتوں کو بھی اگر گناہ بھر دیں تو اس کی رحمت اتنی وسیع ہے کہ وہ گناہوں کو نیکیوں میں بدل سکتی ہے۔بس انابت الٰہی کی ضرورت ہے۔نماز کے ترجمے پر دھیان دیں گے تو نماز پڑھتے ہوئے حضور حق نصیب ہوتا ہے۔نماز میں عاجزی نصیب ہوگی۔ یاد رہے کہ اس بابرکت پروگرام کا انعقاد بھچر فلور ملز کے اونر ملک عبدالحفیظ کندی،منیر احمد کندی،ملک جواد احمد نے کیا ان کے علاوہ ملک نجیب بھچر،ایاز خاں سابق امیدوار ایم این اے،رانا عزیز الرحمان،ناظم ملک عظیم کندی،ناظم ملک میراں بخش اور حکیم عبدالماجد اعوان جنرل سیکرٹری الاخوان پنجاب اور ملک امجد اعوان سیکرٹری انفارمیشن تنظیم الاخوان پاکستان شامل تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

قرآن کریم میں جو قوانین اللہ کریم نے ارشاد فرمائے ہیں ان میں مساوات ہے۔رہتی دنیا تک یہ اصول اور ضابطے قابل عمل ہیں۔اور ان پر کیے گئے فیصلے اتنے متوازن ہوتے ہیں کہ اس میں فریقین کے درمیان فتح و شکست نہیں ہوتی بلکہ فریقین کے درمیان ایسا انصا ف ہوتا ہے کہ دونوں مطمئن ہوتے ہیں۔امیر عبدالقدیر اعوان

تازہ ترین خبریں