چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اکتوبر 17, 2025 5:41 شام

جہلم//کٹے ہونٹوں کا علاج۔ ڈاکٹر حفیظ الرحمن عرصہ دراز خدمت میں مصروف ۔ عوامی حلقوں کا خراج تحسین پیش ۔رپورٹ (پروفیسر خورشید علی ڈار)

جہلم//کٹے ہونٹوں کا علاج۔ ڈاکٹر حفیظ الرحمن عرصہ دراز خدمت میں مصروف ۔ عوامی حلقوں کا خراج تحسین پیش

۔رپورٹ (پروفیسر خورشید علی ڈار)کٹے ہونٹوں کا علاج ڈاکٹر حفیظ الرحمن ایک عرصہ دراز سے کروا رہے ہیں یہ کام صرف اللہ کی خوشنودی کی خاطر ڈاکٹر صاحب کرواتے ہیں ہر سال مقامی و غیر مقامی بچے اس سے استفادہ حاصل کرتے ہیں مذکورہ کام ہمیشہ نورانی ٹرسٹ کے تحت ہوتا ہے ۔۔سول سوسائٹی ارگنائزیشن فارم اور سرمد ہسپتال میں بھی کیمپ لگایا جاتا ہے جس میں مریضوں کو مفت ادویات دی جاتی ہیں علاج اور اپریشن بھی بالکل مفت کیا جاتا ہے اج یہ کیمپ سرمد ہسپتال میں لگایا گیا ہے بین الاقوامی شہرت یافتہ پلاسٹک سرجن پروفیسر ڈاکٹر غلام قادر فیاض اور ان کی ٹیم کی زیر نگرانی ہوتا ہے اس دفعہ اڈیو میٹری ٹیسٹ کا بھی اغاز کر دیا ہے جس میں کانوں کا معائنہ بھی بالکل فری کر دیا گیا ہے 12 بجے تک 80 بچوں کی رجسٹریشن ہو چکی ہے ان 80 بچوں میں ان بچوں کی سلیکشن کی جائے گی جن کو بسلسلہ علاج لاہور بھیجا جائے گا جملہ اخراجات والدین برداشت نہیں کریں گے جبکہ مذکورہ ادارہ کرے گا جہلم شہر کے سیاسی سماجی زعماء نے ڈاکٹر حفیظ الرحمن کے اس قدم کو بنظر احسن دیکھا ہے ۔۔اگر یہ علاج کسی پرائیویٹ ہسپتال اسلام اباد یا لاہور میں کرایا جائے تو اس پر تقریبا لاکھوں روپے خرچ ہوتے ہیں ڈاکٹر صاحب کا یہ کمال ہے کہ وہ صرف اللہ کی خوشنودی کی خاطر یہ نیک کام کر رہے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

قرآن کریم میں جو قوانین اللہ کریم نے ارشاد فرمائے ہیں ان میں مساوات ہے۔رہتی دنیا تک یہ اصول اور ضابطے قابل عمل ہیں۔اور ان پر کیے گئے فیصلے اتنے متوازن ہوتے ہیں کہ اس میں فریقین کے درمیان فتح و شکست نہیں ہوتی بلکہ فریقین کے درمیان ایسا انصا ف ہوتا ہے کہ دونوں مطمئن ہوتے ہیں۔امیر عبدالقدیر اعوان

تازہ ترین خبریں

قرآن کریم میں جو قوانین اللہ کریم نے ارشاد فرمائے ہیں ان میں مساوات ہے۔رہتی دنیا تک یہ اصول اور ضابطے قابل عمل ہیں۔اور ان پر کیے گئے فیصلے اتنے متوازن ہوتے ہیں کہ اس میں فریقین کے درمیان فتح و شکست نہیں ہوتی بلکہ فریقین کے درمیان ایسا انصا ف ہوتا ہے کہ دونوں مطمئن ہوتے ہیں۔امیر عبدالقدیر اعوان