چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اکتوبر 16, 2025 4:53 شام

جہلم// ادریس چودھری//صاحبِ ایمان جب میدان میں کھڑا ہو جائے تو اس کامقابلہ نہیں کیا جاسکتا۔امیر عبدالقدیر اعوان

جہلم// ادریس چودھری// صاحبِ ایمان جب میدان میں کھڑا ہو جائے تو اس کامقابلہ نہیں کیا جاسکتا۔امیر عبدالقدیر اعواندنیا کا حاصل حیات ہے اور اسے موت،حیات سے زیادہ عزیز ہو جاتی ہے۔آج بھی پوری کوشش کی جارہی ہے کہ مسلمانوں کو اندر سے نقصان پہنچایا جائے کیونکہ میدان کارزار میں ان کا مقابلہ نہیں کیا جا سکتا۔ہم جتنے بھی کمزور ہوں جب نعرہ تکبیر کی آواز بلند ہوتی ہے تو ہمارا ایمان تازہ ہو جاتا ہے۔ماہ ربیع الاول ہے جگہ جگہ اظہار محبت محمد الرسول اللہ ﷺ کیا جاتا ہے۔خدارا اس اظہار محبت کو رواجات کی نذر نہ کیجیے گا۔محبت کا تقاضہ یہ ہے کہ خالص ہو کر نبی کریم ﷺ کا اتباع کیا جائے۔امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبارک کے روز خطاب۔۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت سیلاب کی صورت حال ہے اسے عذاب کہنا درست نہیں ہے کسی کے لیے آزمائش ہو سکتی ہے اور کسی کے ایمان کی درستگی کی دستک بھی ہے۔ابھی فنڈز شروع کر دئیے جائیں گے اور اپنی تشہیر مقصود ہوگی میں لوگوں کی بھلائی کر رہا ہوں ہوں میں نے اتنا فنڈ سیلاب زدگان کو بھیجا۔معاشرے میں ہماری سب سے بڑی معاونت یہ ہوگی کہ ہم اپنی غلطیوں اور نا فرمانیوں سے خود کو روک لیں۔مسائل خود بخود کم ہونا شروع ہو جائیں گے۔خشکی اور تری میں جو فساد ہیں وہ ہمارے اعمال کے نتیجے میں ہوتے ہیں۔جب حضرت عمر ؓ نے زلزلہ آنے پر زمین پر اپنا درہ مارا تو فرمایا تو کیوں کانپ رہی ہے کیا تمہارے اوپر انصاف نہیں ہو رہا۔دریائے نیل کا پانی رکنے پر ایک کا غذ کا ٹکڑا لکھا تو نیل بہنا شروع ہو گیا۔یہ اللہ کے حکم سے ہوتا ہے۔اللہ کریم ہمارے سجدوں کے محتاج نہیں ہیں دین اسلام ہماری ضرورت ہے یہ اللہ کا کرم اور احسان کہ پھر اس پر ہمیں اجرو ثواب بھی عطا فرماتا ہے۔اللہ کریم ہمیں صحیح شعور عطا فرمائیں۔امین آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور سیلاب زدگان کے لیے خصوصی دعا بھی فرمائی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

قرآن کریم میں جو قوانین اللہ کریم نے ارشاد فرمائے ہیں ان میں مساوات ہے۔رہتی دنیا تک یہ اصول اور ضابطے قابل عمل ہیں۔اور ان پر کیے گئے فیصلے اتنے متوازن ہوتے ہیں کہ اس میں فریقین کے درمیان فتح و شکست نہیں ہوتی بلکہ فریقین کے درمیان ایسا انصا ف ہوتا ہے کہ دونوں مطمئن ہوتے ہیں۔امیر عبدالقدیر اعوان

تازہ ترین خبریں

قرآن کریم میں جو قوانین اللہ کریم نے ارشاد فرمائے ہیں ان میں مساوات ہے۔رہتی دنیا تک یہ اصول اور ضابطے قابل عمل ہیں۔اور ان پر کیے گئے فیصلے اتنے متوازن ہوتے ہیں کہ اس میں فریقین کے درمیان فتح و شکست نہیں ہوتی بلکہ فریقین کے درمیان ایسا انصا ف ہوتا ہے کہ دونوں مطمئن ہوتے ہیں۔امیر عبدالقدیر اعوان