چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اکتوبر 16, 2025 4:46 صبح

ضلع جہلم کےتمام پرائیویٹ ہسپتالوں کو موجودہ صورتحال کے پیش نظر سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد کرنے کا پابند کر دیا گیا

ضلع جہلم کےتمام پرائیویٹ ہسپتالوں کو موجودہ صورتحال کے پیش نظر سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد کرنے کا پابند کر دیا گیا

پروفیسر خورشید علی ڈار کی رپوٹ کے مطابق ۔میاں مظہر حیات سی ای او ہیلتھ جہلم نے حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ایک باضابطہ لیٹر ڈاکٹر حفیظ الرحمن کو لکھا جو میڈیکل ایسوسی ایشن جہلم کے اس وقت صدر ہیں نیز پرائیویٹ ہسپتالوں کے بھی صدر ہیں مکتوب کے مطابق تمام پرائیویٹ ہسپتال موجودہ صورتحال کے پیش نظر سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد کرنے کے پابند ہیں چنانچہ ڈاکٹر حفظ الرحمن صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن جہلم نیز پرائیویٹ ہسپتالوں کے صدر کی حیثیت سے مکتوب کی روح کے مطابق تمام پرائیویٹ ہسپتالوں کے مالکان کو من و عن عمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے اس حوالے سے انہوں نے 35 فیصد بستر بشمور ائی سی یو۔۔۔ایمرجنسی 18 بیڈ ۔۔۔۔۔فلڈ سے متاثرہ لوگوں کے لیے وقف کر دیے ہیں میڈیکل اور سرجیکل ارینجمنٹس بھی ہو چکے ہیں 24 گھنٹے تمام ڈاکٹرز ۔۔۔نرسز ۔۔۔۔پیرا میڈیکل سٹاف۔۔۔۔نیز سینیئر ایڈمنسٹریٹرز ہسپتال میں موجود رہیں گے ۔تمام اپریشن تھیٹرز مکمل طور پر ہر حوالے سے قابل عمل کر دیے گئے ہیں ڈاکٹر حفیظ نے بحیثیت صدر اس امر کا اظہار کیا ہےکہ مصیبت کی اس گھڑی میں تمام پرائیویٹ ہسپتالوں کے مالکان اپنے بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے۔۔۔اور حسب ضرورت مفت طبعی سہولتیں دینگے بقول ان کے ربیع الاول کے اس مقدس مہینے میں ہماری ذمہ داری میں کئی گناہ اضافہ ہو چکا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

قرآن کریم میں جو قوانین اللہ کریم نے ارشاد فرمائے ہیں ان میں مساوات ہے۔رہتی دنیا تک یہ اصول اور ضابطے قابل عمل ہیں۔اور ان پر کیے گئے فیصلے اتنے متوازن ہوتے ہیں کہ اس میں فریقین کے درمیان فتح و شکست نہیں ہوتی بلکہ فریقین کے درمیان ایسا انصا ف ہوتا ہے کہ دونوں مطمئن ہوتے ہیں۔امیر عبدالقدیر اعوان

تازہ ترین خبریں