
امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی وزیراعظم آزاد کشمیر انوار الحق سے کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات حضرت امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ کو انوار الحق صاحب نے پرتپاک استقبال کرتے ہوئے خوش آمدید کہا۔ملاقات ایک گھنٹہ سے زیادہ رہی۔جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملک میں موجودہ سیلابی صورت حال پر بھی بات ہوئی۔اس موقع پر حضرت نے وزیر اعظم آزاد کشمیر کو مولانا امیر محمد اکرم اعوان ؒ کا لکھا انتہائی آسان فہم قرآن کریم کا ترجمہ اکرم التراجم اور حضرت ؒ کی لکھی قرآن کریم کی تفسیر، اکرم التفاسیر بھی پیش کی۔حضرت امیر عبدالقدیر اعوان کے ساتھ وفد میں نعیم بشیر بھاگٹ،امجد اعوان سیکرٹری اطلاعات تنظیم الاخوان پاکستان اور محمد مصطفے انچارج رضاکاران آل پاکستان بھی شامل تھے۔