چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اکتوبر 16, 2025 7:06 صبح

جہلم//ایس ای سرکل انجینئر خالد اقبال خٹک کا عوامی مسائل کے فوری حل اور بجلی کی بہتر فراہمی کے عزم کا اظہار

*ایس ای سرکل انجینئر خالد اقبال خٹک کا عوامی مسائل کے فوری حل اور بجلی کی بہتر فراہمی کے عزم کا اظہار

*جہلم(پروفیسر خورشید علی ڈار) تفصیلات کے مطابق سینیئر صحافی پروفیسر خورشید علی ڈار اور صحافی ظہیر عباس نے ایس ای سرکل انجینئر خالد اقبال خٹک سے ملاقات کی، جس میں عوامی مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔اس موقع پر انجینئر خالد اقبال خٹک نے کہا کہ چیف ایگزیکٹو آئیسکو کی ہدایات کے مطابق ہم محدود وسائل کے باوجود عوام کو سہولیات فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ عوامی مسائل کو بروقت حل کیا جائے گا۔انجینئر خالد اقبال خٹک نے مزید کہا کہ عملے کی کمی کے باوجود کام مسلسل جاری ہے اور عوامی خدمت کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے۔ ملاقات کے دوران عوامی مسائل کے حل پر خاص توجہ دی گئی اور انجینئر خالد اقبال خٹک نے یقین دلایا کہ ہر شکایت کو سنجیدگی سے دیکھا جائے گا اور فوری اقدامات کے ذریعے بہتری لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ بجلی کے صارفین نہ صرف سہولیات کے حق دار ہیں بلکہ ان کی رائے اور تجربات بھی خدمات کی بہتری کے لیے انتہائی اہم ہیں۔ صارفین کے اعتماد اور تعاون سے ہی توانائی کی فراہمی کو مستحکم اور موثر بنایا جا سکتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

قرآن کریم میں جو قوانین اللہ کریم نے ارشاد فرمائے ہیں ان میں مساوات ہے۔رہتی دنیا تک یہ اصول اور ضابطے قابل عمل ہیں۔اور ان پر کیے گئے فیصلے اتنے متوازن ہوتے ہیں کہ اس میں فریقین کے درمیان فتح و شکست نہیں ہوتی بلکہ فریقین کے درمیان ایسا انصا ف ہوتا ہے کہ دونوں مطمئن ہوتے ہیں۔امیر عبدالقدیر اعوان

تازہ ترین خبریں