

پروفیسر خورشید علی ڈارکی رپورٹ کے مطابق۔۔۔ گزشتہ روز سماجی شخصیت سینیئر ایڈووکیٹ فرحت کمال ضیاء سیلاب سے متاثرہ افراد کی مالی امداد کرتے ہوئے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ جس قدر ممکن ہو دل کھول کر اپنے بھائیوں کی امداد کریں جو اس وقت مصیبت میں پھنسے ہوئے ہیں بلاشبہ تمام مسلمان ایک جسم کی مانند ہوتے ہیں مخییر حضرات کا فرض بنتا ہے کہ اللہ کے دیے ہوئے مال سے اپنے بچوں بہن بھائیوں کی دل کھول کر امداد کریں اس قسم کی آزمائشیں اللہ کی ذات لیتی رہتی ہے ہم نے اللہ کے حضور دعا کی کہ مصیبت میں ہم زیادہ سے زیادہ دوسرے لوگوں کی امداد کر کے اللہ کی خوشنودی حاصل کریں۔ فرحت کمال ضیاء ایڈووکیٹ اور ان کے اہل خانہ کی طرف سے خورد چتلہ فلڈ ریلیف سنٹر تھیسل جہلم میں سیلاب متاثرین میں 100 فوڈ پیکجز تقسیم کیے گئے اسسٹنٹ کمشنر جہلم نے فوڈ ہیمپرز تقسیم کیے۔۔
