چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اکتوبر 18, 2025 7:25 شام

جہلم ( ادریس چودھری )جہلم سے تعلق رکھنے والے مشیر صحت پنجاب حکومت جنرل ریٹائرڈ اظہر کیانی کا انگلینڈ کا نجی دورہ۔ مسلم لیگ ن کے انگلینڈ میں مقیم مختلف رہنماؤں سے ملاقات

جہلم// ادریس چودھری//جہلم سے تعلق رکھنے والے مشیر صحت پنجاب حکومت جنرل ریٹائرڈ اظہر کیانی کا انگلینڈ کا نجی دورہ۔ مسلم لیگ ن کے انگلینڈ میں مقیم مختلف رہنماؤں سے ملاقات ۔ تفصیلات کے مطابق جہلم سے تعلق رکھنے والے مشیر صحت پنجاب حکومت جنرل ریٹائرڈ اظہر کیانی آج کل انگلینڈ کے نجی دورے پر ھیں۔ گزشتہ روز انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں ایک نجی ہوٹل میں مقامی مسلم لیگ ن کے مختلف رہنماؤں نے ان سے ملاقات کی۔ ملاقات کرنے والوں میں چیئرمین مسلم لیگ ن لنکا شائر طارق محمود چوہدری ، صدر مسلم لیگ ن لنکا شائر چودھری سکندر ، چودھری طاہر، حاجی تنویر آف مفتیاں دینہ حال مقیم برمنگھم شامل تھے۔ ملاقات میں ضلع جہلم کی سیاسی صورتحال ، بالخصوص جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ جنرل ریٹائرڈ اظہر کیانی نے مقامی رہنماؤں کو بتایا کہ وہ اور ان کے فرزند وفاقی وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی ضلع جہلم کی عوام کی خدمت عبادت سمجھ کر کر رہے ہیں ۔ دریں اثنا مسلم لیگ ن کے مقامی رہنماؤں نے جنرل ریٹائرڈ اظہر کیانی کو انگلینڈ کے دورے پر خوش آمدید کہا اور خوشی کا اظہار کیا ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

قرآن کریم میں جو قوانین اللہ کریم نے ارشاد فرمائے ہیں ان میں مساوات ہے۔رہتی دنیا تک یہ اصول اور ضابطے قابل عمل ہیں۔اور ان پر کیے گئے فیصلے اتنے متوازن ہوتے ہیں کہ اس میں فریقین کے درمیان فتح و شکست نہیں ہوتی بلکہ فریقین کے درمیان ایسا انصا ف ہوتا ہے کہ دونوں مطمئن ہوتے ہیں۔امیر عبدالقدیر اعوان

تازہ ترین خبریں