چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اگست 11, 2026 8:16 شام
تازہ ترین خبریں

الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام گورنمنٹ محمد علی ایلیمنٹری سکول، محلہ لائن پارک مگھی روڈ، تحصیل و ضلع چکوال، میں ایک عظیم الشان فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام گورنمنٹ محمد علی ایلیمنٹری سکول، محلہ لائن پارک مگھی روڈ، تحصیل و ضلع چکوال میں، ایک عظیم الشان فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
جہلم// ادریس چودھری//الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا کامیاب انعقادالفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام بروز اتوار 15 فروری 2026 بمقام گورنمنٹ محمد علی ایلیمنٹری سکول، محلہ لائن پارک مگھی روڈ، تحصیل و ضلع چکوال، ایک عظیم الشان فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک جاری رہا جس میں بڑی تعداد میں مریضوں نے استفادہ کیا۔الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان، سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی ذیلی تنظیم ہے جو اپنی تمام خدمات زیر نگرانی شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی سرانجام دے رہی ہے۔ اس فاؤنڈیشن کی بنیاد شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ حضرت امیر محمد اکرم اعوان رحمہ اللہ نے رکھی، جبکہ اس وقت اس کی سرپرستی حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی فرما رہے ہیں۔کیمپ میں ماہر و مستند ڈاکٹرز کی ٹیم نے خدمات انجام دیں جن میں میڈیکل اسپیشلسٹ، ماہر امراضِ ہڈی و جوڑ، چائلڈ اسپیشلسٹ، سکن اسپیشلسٹ، آئی اسپیشلسٹ، فزیو تھراپسٹ، شوگر اسپیشلسٹ، ہارٹ اسپیشلسٹ، الٹراساؤنڈ اسپیشلسٹ، نیورو سرجن اور ماہر امراضِ نسواں شامل تھے۔ مریضوں کا مکمل معائنہ کیا گیا اور مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔اے ڈی سی آر چکوال جناب شہاب اسلم صاحب نے کیمپ کا خصوصی دورہ کیا اور خدمتِ خلق کے اس عظیم جذبے کو سراہتے ہوئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ پیٹرن انچیف الفلاح فاؤنڈیشن حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی کی سرپرستی میں جاری اس فلاحی مشن کو انہوں نے قابلِ تحسین قرار دیا۔ ان کو حضرت امیر عبدالقدیر اعوان کی طرف سے شیلڈ بھی پیش کی گئیصاحبِ مجاز راولپنڈی ڈویژن جناب محمد ارشد صاحب نے بھی کیمپ کا دورہ کیا اور بہترین انتظامات پر مسرت کا اظہار کیا۔ کیمپ کا افتتاح عبدالحلیم نقشبندی مہتمم اعلیٰ جامعہ مسجد حیات النبی اور امجد اعوان سیکرٹری نشر و اشاعت الاخوان پاکستان نے کیا۔اس موقع پر معززینِ علاقہ، سیاسی، سماجی و مذہبی شخصیات اور صحافیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ مریضوں نے الفلاح فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا اور شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کو دعاؤں سے نوازا۔الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان بلا سیاسی و مذہبی تفریق ملک بھر میں خدمتِ انسانیت کا فریضہ سرانجام دے رہی ہے۔ ذمہ داران نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی کی نگرانی میں اسی طرح مزید فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد جاری رکھا جائے گا، ان شاء اللہ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا جبکہ وزیر اعظم مختلف ممالک کے دوروں پر سوئی گیس کا سسٹم بھی کولیپس کر گیا شہر کے کئی علاقوں میں کئی کئی گھنٹوں تک گیس غائب خواتین کو کھانا پکانا مشکل ہوگیا دن رات کئی کئی گھنٹوں تک گیس آتی ہی نہیں حکومت گیس کے بحران کو حل نہ کر سکی

دینہ:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور کمر توڑ مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی یوتھ ونگ دینہ کے زیر اہتمام امیر جماعت اسلامی ضلع جہلم ڈاکٹر قاسم اور صدر جماعت اسلامی یوتھ ونگ دینہ عبدالغفار کے زیر اہتمام عظیم الشان احتجاجی ریلی کا انعقاد۔یوتھ ونگ کے عہدیداروں، کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت

ایسی نشست یا محفل جس میں اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ یا دین کا ذکر نہ ہو ایسی محفل سے متعلق رو زآخرت سوال ہو گا اور پچھتائیں گے کہ کاش ہم ایسی محفل نہ کرتے۔اگر ایک محفل کے متعلق اتنی سخت وعید ہے تو ہماری زندگی کے شب و روز جو اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کی یاد سے خالی ہیں اگر غور کریں تو سمجھ آئے گی کہ کتنے دین پر ہیں اور کتنے دین سے دور لایعنی اعمال میں وقت کا ضیاع کر رہے ہیں۔ہم اپنی ساری زندگی اصول تجویز پر گزار دیتے ہیں جبکہ دین اسلام اصول تفویض پر زندگی بسر کرنے کی راہنمائی عطا فرماتا ہے۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پا کستان کا جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب

تازہ ترین خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا جبکہ وزیر اعظم مختلف ممالک کے دوروں پر سوئی گیس کا سسٹم بھی کولیپس کر گیا شہر کے کئی علاقوں میں کئی کئی گھنٹوں تک گیس غائب خواتین کو کھانا پکانا مشکل ہوگیا دن رات کئی کئی گھنٹوں تک گیس آتی ہی نہیں حکومت گیس کے بحران کو حل نہ کر سکی

دینہ:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور کمر توڑ مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی یوتھ ونگ دینہ کے زیر اہتمام امیر جماعت اسلامی ضلع جہلم ڈاکٹر قاسم اور صدر جماعت اسلامی یوتھ ونگ دینہ عبدالغفار کے زیر اہتمام عظیم الشان احتجاجی ریلی کا انعقاد۔یوتھ ونگ کے عہدیداروں، کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت