چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اکتوبر 26, 2026 8:13 شام
تازہ ترین خبریں

جہاں دینی تعلیم حاصل کرنے کا حکم ہے وہاں دنیاوی تعلیم کا حصول بھی اتنا ہی ضروری ہے۔بحیثیت امت مسلمہ ہمیں تدبر اور مضبوط پالیسیز بنانے کی ضرورت ہے۔موجودہ حالات معاشی تنگی کی طرف جا رہے ہیں ہمارا زرعی ملک ہے ہمیں اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے. امیر عبد القدیر اعوان

جہلم// ادریس چودھری//اپنے آپ کو دفاعی طور پر مضبوط کرنے کا حکم ہے۔قرآن مجید میں ارشاد ہے تم ان دشمنوں کو نہیں جانتے لیکن اللہ جانتے ہیں۔ جہاں دینی تعلیم حاصل کرنے کا حکم ہے وہاں دنیاوی تعلیم کا حصول بھی اتنا ہی ضروری ہے۔بحیثیت امت مسلمہ ہمیں تدبر اور مضبوط پالیسیز بنانے کی ضرورت ہے۔موجودہ حالات معاشی تنگی کی طرف جا رہے ہیں ہمارا زرعی ملک ہے ہمیں اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے کہ ہم شعبہ زراعت کو فروغ دیں کسانوں کو سہولتوں سے آراستہ کریں اور سال میں مکمل پلاننگ کر کے فصل اُٹھائی جائے تا کہ ملک میں کم از کم خوراک کی کمی تو نہ ہو۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کا جمعتہ المبارک کے روز خطاب انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک ہو یا غیر رمضان، ہمارا مسلمان معاشرہ ہے لیکن معاملات میں کوئی فرق نظر نہیں آرہا۔ایک روش ہے بس اس کے پیچھے سب بھاگ رہے ہیں۔رمضان المبارک کی رعائتیں ہیں ااس میں رحمت کا عشرہ ہے،مغفرت کا عشرہ ہے پھر جہنم سے آزادی کا تو اللہ کریم تو بہانوں سے بخشش لٹا رہے ہیں کیا ہم بھی ان برکات کے حصول کے لیے تیار ہیں؟فرمایا جو بھی عمل تم لے کر آؤ گے اس کی ہر گز نا قدری نہیں کی جائے گی۔دنیا کی زندگی میں مال و دولت کا بہت مقام ہے جتنی حیثیت بڑھتی جائے گی اتنا حساب بڑھتا جائے گا۔ہمارے اپنے وجود ہمارے خلاف شہادت دیں گے کہ یہاں یہ یہ نا فرمانی کی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حرمت والے مہینے میں جنگوں کا ہونا یہ بھی ہمارے اعمال کے سبب ہے۔صالح اعمال سے مزید اصلاح نصیب ہوتی ہے۔نیکی بڑھتی ہے،اچھائی پھیلتی ہے۔بد اعمالیوں سے برائی پھیلے گی،گناہ مزید برائی کی طرف دھکیلتا ہے۔یعنی ہر عمل کے نتائج یہاں سے ہی شروع ہو جاتے ہیں۔آخرت اصل ہے دنیا اس کا سایہ ہے،پرتو ہے۔اس سے پہلے کے بے اختیار ہو جائیں نیک کام کرو۔ ذکر الٰہی ایسا عمل ہے جو ہمہ وقت بندے کو ہوش میں رکھتا ہے۔غفلت نہیں آنے دیتا اللہ کریم حفاظت فرماتے ہیں۔ آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور امت مسلمہ کے اتفاق کے لیے خصوصی دعا بھی فرمائی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

جہلم( ادریس چودھری) رسولِ اکرم ﷺ کی ذاتِ مبارکہ اور حیاتِ طیبہ ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے کامل نمونہ ہے۔ آپ ﷺ کی سیرت ذاتی کردار، خاندانی تعلقات، پیشہ ورانہ ذمہ داریوں اور معاشرتی معاملات میں رہنمائی فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ قرآنِ کریم کے پیغام کو سمجھنے کے ساتھ یہ جاننا بھی ضروری ہے کہ نبی کریم ﷺ نے اللہ تعالیٰ کی ہدایات کو اپنی زندگی میں کس طرح عملی صورت دی۔ انہوں نے شرکاء کو قرآن و سیرت سے اپنا تعلق مضبوط بنانے اور ان تعلیمات کو روزمرہ زندگی میں اپنانے کی تلقین کی۔امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کا شکاگو میں قونصل خانہ پاکستان اور سبیل سینٹر کے اشتراک سے سیرتِ طیبہ ﷺ کانفرنس سے خطاب

روز قیامت کی سختی میں جب لوگ ہوش میں ہوتے ہوئے بھی مدہوش ہونگے لیکن وہ جنہوں نے اپنی زندگیوں میں اتباع رسالت ﷺ اختیار کیا اور خود کو اسوہ حسنہ میں ڈھال لیا ایسے لوگوں کو رحمت الٰہی گھیر لی گی اور ان کو اس دن کا بھاری خوف غمگین نہیں کرے گا۔صحابہ کرام ؓ نے اس دعوی محبت کو عملی طور پر ثابت کر کے دکھایا۔یہ زمین و آسماں گواہ ہیں کہ ظاہری اسباب نہ ہونے کے باوجود انہوں نے اللہ پر توکل کر کے وہ کام کر دکھایا جو ظاہراًنہ ہو سکتا تھا۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کا سانفرانسیسکو، اے ایم ایل مسجد میں جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب